Advertisement

قومی کرکٹر شاداب خان پنجاب پولیس کےاعزازی ڈی ایس پی، خیرسگالی سفیر بن گئے

8سھداےےپپپپ.png

پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا: شاداب خان

پنجاب پولیس کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے آج سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پنجاب پولیس کا یونیفارم پہنا۔ شاداب خان کو لاہور میں منعقدہ تقریب میںاعزازی ڈی ایس پی کا رینگ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لگایا۔

شاداب خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے مجھے پنجاب پولیس کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا یقیناً اعزاز کی بات ہے۔ پنجاب پولیس کے ساتھ بطور اعزاز ڈی ایس پی منسلک ہونے کے بعد میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو جب بھی میری ضرورت پڑی میں ہمیشہ دستیاب رہوں گا، پنجاب پولیس کا حصہ بننے بارے کبھی نہیں سوچا تھا۔ شاداب خان کو اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری نے سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا معائنہ کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں کے کام کرنے کے طریقہ کار بارے آگاہی بھی دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں بھی بہت سے نامور سپورٹس مین اور اتھلیٹس پنجاب پولیس سے منسلک رہ چکے ہیں۔ شاداب خان کو پنجاب پولیس کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور یہ ہمارے محکمے کے لیے انتہائی خوش آئند ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

شاداب خان نے پنجاب پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: مجھے خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں، آئی جی پنجاب اور محکمہ پولیس نے نے مجھے اعزازی ڈی ایس پی بنایا جس پر میں جتنا فخر کروں کم ہوں۔ شاداب خان نے لکھا کہ: میں اپنی آنے والی نسل کو سرکاری محکموں میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دوں گا۔

Loading X post…
Open original post on X

سوشل میڈیا صارفین نے شاداب خان کے فیصلے پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X
 
اب قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہر ریلو کَٹّہ کیوں اس فوج کے جوتے چاٹنے کے لیے تیار ہے۔
کیونکہ قابلیت کی بُنیاد پر تو انکی موجودہ نوکری برقرار رہ نہیں سکتی تو ٹ اُٹھا کر ہی کام چلا لو۔