Advertisement

قومی اسمبلی، خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن جاری

12مکسسسسنیستعین.png

60 نشستوں میں سے خواتین کے لیے مخصوص 38 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا: ذرائع

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے قومی اسمبلی کی مجموعی طور پر 60 میں سے خواتین کے لیے مخصوص 38 نشستیں مختلف سیاسی جماعتوں کو دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 60 نشستوں میں سے خواتین کے لیے مخصوص 38 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والی 20 خاتون اراکین اسمبلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو 17، پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی کو 1,1 نشست دی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی سینئر رہنما شائستہ پرویز، طاہرہ اورنگزیب، نزہت صادق، سیما محی الدین، مسرت آصف خواجہ کو رکن قومی اسمبلی قرار دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی قرار دی گئی دیگر خواتین میں روبینہ خورشید، زیب جعفر، وجیہہ قمر، شزہ فاطمہ، زہرہ ودود، انوشہ رحمان، کرن عمران، شہناز سلیم، فرح ناز اکبر، صبادق صادق اور آسیہ ناز تنولی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر، مسلم لیگ ق کی فرخ خان اور استحکام پاکستان پارٹی کی منزہ حسن کو رکن قومی اسمبلی قرار دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبہ بلوچستان سے خواتین کے لیے مخصوص چاروں نشستوں پر منتخب ہونے والی رہنمائوں میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی اختر بی بی، کرن حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کی ازبل زہری اور جمعیت علماء اسلام کی عالیہ کامران بھی رکن قومی اسمبلی قرار پائی ہیں۔ سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی 14 میں سے 10 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں سے پیپلزپارٹی کو 6 اور ایم کیو ایم کو 4 نشستیں ملی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا، شازیہ مری، نفیسہ شاہ، ناز بلوچ، شازیہ ثوبیہ، مہرین رزاق بھٹو، مسرت مہیسر، مہتاب راشدی، شہلا رضا، شاہدہ رحمانی اور شگفتہ جمانی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی رعنا انصر، سبین غوری، نگہت شکیل اور آسیہ اسحاق کو رکن قومی اسمبلی قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کو نشستیں دینے بارے اب تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
 
Mandate thieves. Never seen such blatant rape of the mandate in Pakistan's history. Even in 1971. Mujib's 160s were not reduced by half like they have now .

They think people are idiots and stupid and will just keep quiet and put up with their lies and injustice

just for their sake of protecting their stolen wealth and extending their unpopular rule they have made the entire country their enemy.

Every time this has happened in history the results have been horrific and devastating including our own

Those who don't learn from history are bound to repeat

We have had enough of the 40 years of forcefully imposed zardaku and ganja rule by the puppet masters on us.

Enough is enough
 
surprisingly, Chairman of Sunni Itehad Council has not said a single word and understands why he didnt get any reserve seats. But, Dumb Phucks of PTI are itching for no reason. I wonder why 😝