اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے۔ اسلام آباد میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قرآن اور سنت انسانیت کے لیے دائمی رہنمائی پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے۔
تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ماحولیات کی اہمیت پر مغربی فقہ قانون کے حوالوں کے بجائے قرآن اور سنت کے حوالے لوگوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔
میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب کے اختتام پر 34شرکا کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے۔
اسلامی اصلوں کو مدنظر رکھ کر انگریز کے دیئے گئے قانون کی تشریح کریں گے یہ مولوی نما جج صاحب۔ بھئی یہ آدھا ادھورا مسلمان کیوں بنتے ہو، پورا مسلمان بنو اور تمام تر قوانین و اصول قرآن اور سنت سے اخذ کرو۔ مغربی قوانین کو ایک طرف رکھ دو۔ چوری پر لوگوں کے ہاتھ کاٹا کرو، زنا پر لوگوں کو چوکوں میں گاڑ کر پتھروں سے سنگسار کیا کرو، فحاشی پر عورتوں کو کوڑے مارا کرو، قصاص میں بیچ بازار میں تلوار سے لوگوں کی گردنیں کاٹا کرو۔ پوری طرح ایک اسلامی معاشرہ تشکیل دو۔۔
پاکستان میں بڑے بڑے مناصب پر بہت ہی کم علم اور چھوٹے چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں، اس ملک کی اتنی بدترین حالت ایسے ہی نہیں ہوگئی، یہ لوگ صدیوں پرانی جہالت سے نکلنے کیلئے ہی تیار نہیں۔ جون ایلیا نے ایسے ہی لوگوں کے بارے میں کہا تھا
گزشتہ عہد گزرنے میں ہی نہیں آتا یہ حادثہ بھی لکھو معجزوں کےخانے میں جو رَد ہوئے تھے جہاں میں کئی صدی پہلے وہ لوگ ہم پہ مسلط ہیں اس زمانے میں