حالیہ واقعہ کے باعث ہمارے ملک کی سلامتی کو انتہائی نقصان پہنچا ہے: وزیر انصاف سویڈن
سویڈن حکومت کی طرف سے قرآن پاک ودیگر مقدس الہامی کتابوں کی بے حرمتی اور نذرآتش کرنے کا فعل غیرقانونی قرار دیئے جانے کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر انصاف سویڈن گونر اسٹرومر کا افٹن بلیڈیٹ پیپر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ کے باعث ہمارے ملک کی سلامتی کو انتہائی نقصان پہنچا ہے۔
ہماری حکومت جائزہ لے رہی ہے کہ قرآن پاک ودیگر مقدس الہامی کتابوں کی بے حرمتی یا نذرآتش کرنے کا عمل غیرقانونی قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ایک عراقی تارک وطن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی جبکہ پوپ کی طرف سے بھی اس اقدام کی مذمت کی گئی تھی۔ سٹاک ہوم پولیس نے اس شہری کو قرآن پاک نذرآتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر مقامی عدالت نے فیصلہ آزادی اظہار رائے کیخلاف قرار دیا تھا۔
مقامی پولیس نے عدالتی فیصلہ کے بعد شہری کو عیدالاضحی کے دن شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرہ کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ملعون نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کو نذرآتش کر کے بے حرمتی کی۔
سویڈش سکیورٹی فورسز کا واقعے کے بعد کہنا تھا کہ ایسے کارروائیوں کے باعث ملکی سلامتی وتحفظ میں کمی ہوئی ہے اسی لیے احتجاجی مظاہروں کیلئے دی گئی متعدد درخواستوں کو مسترد کیا تھا۔
وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آپ سے سوال کرنا چاہیے کہ موجودہ عدالتی حکم اچھا ہے یا اس پر ازسرنو غوروخوص کرنا چہایے، حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ قانون میں تبدیلی ہونی چاہیے یا نہیں! چند دن پہلے ہونے والے واقعے سے ہماری داخلی سلامتی کیلئے خطرات پیدا ہوئے ہیں، سویڈن حملوں کا ترجیحی ہدف بن چکا ہے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلمان اس وقت دنیا بھر میں احتجاج کر رہے ہیں اور متعدد ممالک میں ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان میں آج یوم تقدیس قرآن منایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد میں سویڈن کے ناظم الامور کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کا مسئلہ اٹھایا، سویڈن حکام سے گفتگو بھی جاری ہے۔

سب سے پہلے تو سوئڈن سے کسی بھی قسم کے تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور سوئڈن کی بنی کسی پراڈکٹ کو نہ خریدا جائے۔ کُچھ دن لگیں گے دماغ ٹھکانے آنا شروع ہو جائینگے۔