Advertisement

قبرستان اراضی کیس، خاور مانیکا اور 1 بیٹا بری، دوسرے کی گرفتاری کا حکم

1600138_8129001_an_updates.jpg


حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے اور تعمیرات کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

اسپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال مسعود الحسن نے مقدمے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

مقدمے میں خاور فرید مانیکا اور ان کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو بری کر دیا گیا جبکہ دوسرے بیٹے ابراہیم مانیکا کو اشتہاری قرار دے کر گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

خاور فرید مانیکا اور موسیٰ مانیکا فیصلے کے وقت عدالت میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ حویلی لکھا قبرستان کا کیس 3 سال قبل اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے درج کیا تھا۔

Source ​