Advertisement

فیصل آباد میں اسپتال میں نشہ آور انجکشن لگا کر 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

faisla11h12.jpg


فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا, جہاں 14 سالہ مریضہ کو اسپتال کے ملازم نے نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے اسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں اسپتال بلایا۔

ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی، کارسوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےو الے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کی نعشیں اور شدید زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارسوار بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا ہے۔