پنجاب کی بیٹیوں کو اپنے ہی گھروں میں اب ڈاکوؤں سے زیادہ پنجاب پولیس سے خطرہ ہے: مونس الٰہی
9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون اب تک جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن کے گھر پر اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔
پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر موجود نہیں تھا تو پنجاب پولیس کے جوانوں نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اس کی بہن کو اٹھا لیا۔ وکلاء کی طرف سے پی ٹی آئی کارکن کی بہن کو اٹھانے پر تھانے میں دھرنا دے دیا جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما چودھری مونس الٰہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: پنجاب کی بیٹیوں کو اپنے ہی گھروں میں اب ڈاکوؤں سے زیادہ پنجاب پولیس سے خطرہ ہے۔ فیصل آباد سے قوم کی ایک اور بیٹی کو وردی میں ملبوس افراد زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ پی ٹی آئی ورکر کی بہن ہونا قوم کی اس معصوم بیٹی کا واحد جرم، محسن نقوی کے ایماء پر پنجاب پولیس کا خواتین کے خلاف ایک اور ناقابل معافی ظلم!
Loading X post…
Open original post on Xفیصل خان نے لکھا کہ: فیصل آباد سے پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی ورکر کی بہن کو اغوا کر دیا، جو کچھ پاکستان میں آج ہورہا ہے یہ 1990 میں بالی ووڈ فلموں میں ہوتا تھا!
Loading X post…
Open original post on Xسینئر صحافی شاکر محمود اعوان نے لکھا کہ: فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کو تقویت دینے کیلئے تحریک انصاف کے مقامی کارکن کی بہن کو اُٹھا لیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسی گھٹیا اور غلیظ روایت قائم کی جا رہی ہے جو دیر تک لوگوں کے زہنوں پر نقش رہے گی!
Loading X post…
Open original post on Xاحمد حسن بوبک نے لکھا کہ: پنجاب پولیس کی ایک اور ظلم کی داستان منظر عام پر! تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کو تقویت دینے کیلئے تحریک انصاف کے مقامی کارکن کی بہن کو اُٹھا لیا گیا ہے، یہ ایسی غلیظ روایت دیر تک لوگوں کے زہنوں پر نقش رہے گی۔
Loading X post…
Open original post on Xسینئر صحافی انور لودھی نے لکھا کہ: سیاسی انجینئرنگ کے لیے یہ لوگ اور کتنا گریں گے؟ فیصل آباد میں ایک متحرک پی ٹی آئی ورکر کی بہن کو اٹھا لیا گیا، شرمناک!
Loading X post…
Open original post on Xایک صارف نے لکھا کہ:پنجاب پولیس نے بے غیرتی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، مخالفین کے کہنے پر مقامی تحریک انصاف کے کارکن کی بہن کو پنجاب پولیس نے اُٹھا لیا، جس صوبے کا وزیرِاعلیٰ بدکردار نسل سے ہو وہاں اب حالات اِس نہج پر پہنچ چکے ہیں یا تو آئین شکنی اور لاقانونیت والوں کو ماریں یا خود مر جائیں۔
Loading X post…
Open original post on Xشہربانو نے لکھا کہ: پنجاب پولیس اور پنجاب کا غیر آئینی نگران وزیراعلیٰ شرم کرے ،پی ٹی آئی کا کارکن نہیں ملا تو اس کی بہن کو اٹھا کر لے آئے! نہ اپنی اسلامی روایات کا خیال ہے اور نہ ہی معاشرتی آداب کا، کیا اب پنجاب پولیس سے مائیں بہنیں بھی محفوظ نہیں ہیں ؟
Loading X post…
Open original post on Xایک صارف نے لکھا کہ: کمپنی کے ساتھ ہمدردیاں کرنے والوں آؤ غیرت کرو اور اس ویڈیو کو دیکھو ! پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کی بہن کو نامعلوم افراد نے اٹھا لیا گیا ہے۔ ایسے تو اسرائیل والے کررہے ہیں۔ اپنے بہادر محافظوں کی کارنامہ چیک کرو!
Loading X post…
Open original post on Xپی ٹی آئی رہنما فوزیہ صدیقی نے لکھا کہ: یہ فسطائیّت کب ختم ہوگی؟ بے غیرتو تمہارے اپنے گھروں میں ماں بہن بیٹی نہیں ہے، گھٹیا، بے غیرت پنجاب پولیس نے فیصل آباد سے تحریک انصاف کے کارکن کی بہن کو اغوا کرلیا۔
Loading X post…
Open original post on Xوکلاء نے دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ جب تک خاتون کو رہا نہیں کیا جاتا اور ڈی ایس پی آ کر وضاحت نہیں دیتے اور معافی نہیں مانگتے ہم یہیں بیٹھے ہیں۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو اپنی عزت کروانی ہے تو پہلے شہریوں کی عزت کا خیال کیا جائے۔ پنجاب پولیس نے ایسا پہلی دفعہ نہیں کیا اور ڈی ایس پی دھمکی بھی لگا کر گیا ہے، ایسے واقعات کا سدباب کرنا ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13fsdfshskdhj.png
Advertisement





