پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی نے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی نے نگران خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نام شیڈول فور کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی و صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی، گل ظفر خان، انور زیب، سلیم الرحمان، میاں شرافت علی، ہمایوں خان و دیگر کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئیں جن میں صوبائی حکومت ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سمیت متعلقہ افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیڈول فور میں صرف ان کا نام ڈالا جاسکتا ہے جن کا تعلق یا کسی دہشت گرد تنظیم سے ہو یا ایسی تنظیم کو فنڈنگ میں ملوث ہو، سابق اراکین اسمبلی کیسے جرائم پیشہ ہوسکتے ہیں بلکہ وہ تو خود دہشتگردی سے متاثر ہیں۔
درخواست گزاروں نے پشاور پائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی سفارشات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti-pesh111.jpg
Advertisement





