Advertisement

فوج کو اپنی پرانی کوتاہیوں کا کفارہ ادا کرنا پڑ رہا ہے،جنرل خالدنعیم

13%DA%A9%D8%A7%DA%BE%D9%84%DB%8C%D8%AF%D9%86%D8%A7%D8%B9%D8%B9%D9%85%D9%84%DB%81%D8%AF%DB%8C.jpg

دفاعی تجزیہ کار جنرل(ر) نعیم لودھی نے کہا ہے کہ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ ماضی میں ادارے سیاسی معاملات میں الجھے ہوئے تھے۔

نجی خبررساں ادارے جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دفاعی تجزیہ کار سے سوال پوچھا کہ اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے یہ درست بات ہے مگر کیا اداروں کو بھی آئین و قانون کے مطابق اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام نہیں کرنا چاہیے تاکہ ایسی صورتحال ہی پیدا نہ ہو؟

دفاعی تجزیہ کار نے کہا آپ بالکل درست فرمارہے ہیں، یہ کمزوری ماضی میں رہی ہے جسے میں کبھی ڈیفنڈ نہیں کرتا، ادارے ماضی میں واقعی سیاست میں ملوث تھے اسی لیے ان کے پاس کبھی یہ اخلاقی جواز نہیں تھا جو اب ہے کیونکہ انہوں نے اب خود کو سیاسی معاملات سے علیحدہ کرلیا ہے۔

جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کہ ہماری سیاست میں کچھ لوگ ایسے بھی موجود ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ فوج کی جتنی سبکی ہو اتنا ہی ان کا فائدہ ہوگا، کیونکہ فوج کے ساتھ عوام کی بے انتہا محبت ایسے سیاستدانوں کو وارے نہیں کھاتی یہ عوام کو اپنے پیچھے لگانا چاہتے ہیں۔ فوج سیاست میں مداخلت سے پرہیز کرنا چاہ رہی ہے،اللہ کرے اس پر قائم رہے، فوج کو اس لیے کہنا پڑا کہ ہمیں سیاست سے الگ رکھا جائے کیونکہ ان اس وقت اپنی پرانی کوتاہیوں کا اب کفارہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

معاشی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان غریب ملک نہیں ہے، پاکستان غریب ہوبھی نہیں سکتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ روٹی سے لے کر سیمنٹ، لکڑی اور ہر وہ چیز جو ایک انسان کو زندگی گزارنے کیلئے چاہیے ہوتی ہے وہ سب پاکستان میں پیدا ہوتا ہے، بہت کم ملک ہیں دنیا میں ایسے جو 90 فیصد اشیاء خود پیدا کرتے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے کچھ لیڈران یہ سمجھتے ہیں کہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف جیسے ادارے ہمیں فائدہ پہنچانے کیلئے بنائے گئے ہیں، اگر پاکستان آزاد خارجہ پالیسی بنانے میں کامیاب ہوگیا تو یہ معاشی طور پر بھی خود بخود مستحکم ہوجائے گا، ہماری پالیسی الٹ ہے کہ ہم پہلے معاشی طور پر مستحکم ہوکر آزاد خارجہ پالیسی بنانا چاہتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

جھوٹ بول رہا ہے۔ فوج سیاست سے الگ نہیں ہوئی صرف چوروں کیساتھ مل گئی ہے
 
نئے جرائم تو پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہیں، یہ غیروں کے آلہء کار بن گئے ہیں
اور پرانے جرائم بھی کم خوفناک نہیں جن کو آپ صرف کوتاہی کہہ کر دامن جھاڑ رہے ہیں، کوئی عقل نوں ہتھ پاؤ
 
یہ ریٹائر ڈ جنرلز بھی ایک حد تک سچ بولتے ہیں اور اس کے بعد وہی گھسا پٹا جھوٹ ... کہ فوج سیاست سے دور ہو گئی ہے .... شرم کرو ، لوگوں کو بیوقوف اور اندھا سمجھنا چھوڑ دو
 
Advertisement
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے کچھ لیڈران یہ سمجھتے ہیں کہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف جیسے ادارے ہمیں فائدہ پہنچانے کیلئے بنائے گئے ہیں، اگر پاکستان آزاد خارجہ پالیسی بنانے میں کامیاب ہوگیا تو یہ معاشی طور پر بھی خود بخود مستحکم ہوجائے گا، ہماری پالیسی الٹ ہے کہ ہم پہلے معاشی طور پر مستحکم ہوکر آزاد خارجہ پالیسی بنانا چاہتے ہیں۔

Yeh Cheez!
 
Tou fauji saab yeh khyal aab ko tub nahi aaya jub aap hazir service the? Patwari aur Fauji retire honay ke baad nazriati ho jate hain.