Advertisement

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم،ن لیگ کا عدالتی فیصلےپرسخت ردعمل

1pmlnsjhjhsjhdjhdggdgh.png


ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ عطا تارڑ نے سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر کہاعدالتی فیصلے سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بڑھیں گے ، ملکی دفاع کو داؤ پر لگانے والوں کا مقدمہ ملٹری ٹرائل ہونا چاہیئے۔

عطا تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کو سازش کے تحت قومی سلامتی کے ادارے پر حملے کروائے، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرنے والے قومی مجرم ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع داؤ پر لگانے والے تمام کرداروں کا ملٹری کورٹس میں ہی ٹرائل ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن سازشی عناصر کے حوصلے بڑھیں گے۔


ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ نے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹ دشمنوں کی حمایت سے ملک کے اندر انتشار پھیلاتے ہیں، کیا غیرملکی ایجنٹس کا بھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہ کیا جائے؟

انھوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ 9 مئی کے ملزمان کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل کی قرارداد منظور کرچکی، پارلیمانی قرارداد کی موجودگی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی گنجائش نہیں بنتی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے، اپیل کے حق سے ملزمان کے قانونی حقوق کو تحفظ ملتا ہے، قانونی سسٹم میں بہت سی خامیاں ہیں جس سے ملزمان بچ جاتے ہیں، پوری دنیا میں اسپیشل کورٹس بنائے جانے کی مثالیں موجود ہیں۔

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو چار ایک کی اکثریت سےغیر آئینی قرار دیدیا۔

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔

جسٹس اعجاز الحسن نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا، عدالت میں فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا گیا جس میں جسٹس یحیٰی آفریدی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔ یاد رہے کہ فیصلے میں سیکشن 2 ڈی ون کو غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل نہیں کیا جاسکتا، 9مئی کے 103 ملزمان کا ٹرائل کریمنل کورٹ میں ہی چل سکتا ہے۔
سماعت کے آغاز میں وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت میں یقین دہانی کروانے کے باوجود فوجی عدالتوں نے سویلین کا ٹرائل شروع کر دیا ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں معلوم ہے، ہم پہلے اٹارنی جنرل کو سن لیتے ہیں۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل عثمان منصور نے عدالت کو بتایا کہ دلائل میں مختلف عدالتی فیصلوں کے مندرجات کا حوالہ دوں گا، ممنوعہ علاقوں اور عمارات پر حملہ بھی ملٹری عدالتوں میں جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دہشتگردوں کا ٹرائل کرنے کے لیے آئینی ترمیم ضروری تھی عام شہریوں کے لیے نہیں؟ میں آپ کے دلائل کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے اندر ڈسپلن کی بات کرتا ہے، اس دوران جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ آپ آرمی ایکٹ کا دیباچہ پڑھیں۔

جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ قانون پڑھیں تو واضح ہوتا ہے یہ تو فورسز کے اندر کے لئے ہوتا ہے، آپ اس کا سویلین سے تعلق کیسے دکھائیں گے، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرمی ایکٹ افسران کو اپنے فرائض سرانجام دینے کا بھی کہتا ہے، کسی کو اپنی ڈیوٹی ادا کرنے سے روکنا بھی اس قانون میں جرم بن جاتا ہے۔

اس سے قبل فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کی آخری سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی ، فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کی آخری سماعت سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ نے کی تھی ۔

گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ عدالت کو آگاہ کئے بغیر ٹرائل شروع نہیں ہوگا ، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کو سپریم کورٹ نے 3 اگست کی سماعت کے تحریری حکمنامہ میں شامل کیا تھا۔
 
Sabit hova ke 9 may me pml-n or fouji junta molavis ti.. inho ne milkar pti ko target kiya.
 
میلٹری کورٹس ھونی ھی نھیں چاھیں تمام ٹرایل شفاف سول کورٹس میں ھونے چاھیں ۔ فوجی عدالت کا وجود ھی شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ھے، ان لوگوں کو نا قانون کا پتا نا کبھی کچھ انصاف اور قانون کے بارے میں پڑھا زبردستی جج بننے چلے ھیں۔
 
Advertisement