- Joined
- Mar 6, 2010
- Posts
- 17,203
- Reaction score
- 23,269
- Points
- 113
الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد،احد چیمہ توقیر شاہ کو ہٹانےکی درخواست کو قابل سماعت قرار دیدیا، تینوں کو نوٹس جاری کردیا گیا،
الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد،احد چیمہ توقیر شاہ کو 26 اکتوبر کو طلب کرلیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم کے وزراء اور سیکرٹری کو ہٹانے سے متعلق درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔
ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کردہ درخواست میں نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھاکہ وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیراعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیرجانبدار ہونا چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے درخواست پرسماعت کے بعد 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/V9w5XbL/fawad-hasan.jpg





