مسلم لیگ ن کی جانب سے مسلسل الزام تراشی پر فرح خان نے ایکشن لے لیا، فرح خان نے ن لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ کو پانچ ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، فرح خان نے کہا کہ عطا تارڑ الزامات واپس لیں، اور سات دن میں میڈیا پا آکر معافی مانگیں۔
فرح خان نے اپنے وکیل کے ذریعے عطا اللہ تارڑ کے الزامات پر انہیں قانونی نوٹس بھجوایا، نوٹس الزامات لگانے اور تضحیک آمیز انداز سے نام بگاڑنے پر بھیجا گیا۔
نوٹس کے متن کے مطابق عطا تارڑ میڈیا پر آکر معافی مانگیں اور الزامات واپس لیں معافی نہ مانگنے کی صورت میں پانچ ارب روپے ہرجانے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان نیب لاہورکے مطابق فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ، نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اسکے اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کا آغاز کر سکتا ہے ۔
ترجمان نیب کے مطابق فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چئیرمین رہے، آئین کے مطابق سابق عہدے دار یا انکے اہلخانہ کیخلاف کرپشن و مالی بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، نیب فرح خان کیس کی شفاف تحقیقات کرے گا۔
ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے گزشتہ دنوں میڈیا کے سامنے فرح خان کے اثاثوں سے متعلق ان پر الزامات عائد کیے تھے اور بتایاتھا کہ ان کے اثاثے چار سالوں میں بڑھ گئے۔
دوسری جانب فرح خان اور اسکے شوہر نے 10 مئی کو وطن واپس آنے اور تحقیقات کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
فرح گوگی کی. گرپشن نون لیگ کے گلے ہی پڑنے والی ہے ۔نیب نے نوے کی دہائی کو بنیاد بنایا ہے لندن فلیپس بھی تبھی بنے اور فرح گوگی کا خانداس بھی نونی ہے جو سیاست شریفوں نے شروع کی ساتھ ہی ہوری پارٹی شامل ہو گئی یہ لوٹ مار کے دور کے آغاز کی کہانی ہے