عطاالحق قاسمی کی عمران خان کو گالی اور حقیقت حال"
خوش قسمتی سے پچھلے 25 سال کی شناسائی کے باوجود محترم عطاالحق صاحب قاسمی سے میرے تعلقات کبھی دوستانہ مراسم میں ڈھل نہیں سکے۔ میاں برادران کی خوشنودی کے لیے عمران خان کو گالی دینا تو ایک بہانہ ھے ۔ ورنہ جہاں تک میرے علم میں ھے انھوں نے ھر اس آدمی کو گالی دی ھے جسے خدا نے عزت اور شھرت سے نوازا ھے ۔ فیض احمد فیض سے لیکر منیر نیازی تک اور زوالفقار علی بھٹو سے لے کر عمران خان تک ، نہایت چالاکی سے کیچڑ اچھالنے میں اپنی مثال آپ ثانت ھونے والے قاسمی صاھب سے کسی شریف آدمی کو معافی نہیں ملی ۔ آپ ان کے پچھلے تیس چالیس سالوں کے کالم اٹھا کے دیکھ لیں ، تعریف ھمیشہ اسکی ملے گی جس سے ان کو کوئی نہ کوئی فائدہ ھوا ھوگا ۔ لگتا ھے آج کل یہ میاں برادران سے کوئئ مزید فائدہ نہیں لے سکے جس کی وجہ سے انھوں نے میاں برادران کو ایک جم غفیر سے گالیاں پڑوانے کا منصوبہ بنایا ھے ۔ حیرت کی بات ھے ایک ھی عمل میں حسین اور یزید کا بیک وقت ساتھ دینے والے شعیب بن عزیز نے بھی ان کو ایسا کرنے سے نہیں روکا ۔
میں ھمیشہ سے عمران خان کی عزت کرتا ھوں لیکن میں نے کبھی میاں شہباز شریف کے اچھے کاموں کو سراھنے میں ڈنڈی نہیں ماری۔ جس طرح جناب عطاالحق قاسمی صاحب نے پچھلے چالیس سالوں میں ھماری ادبی اور علمی اقدار کا۔جنازہ نکالا ھے لوگ شاعروں اور ادیبوں سے نفرت کرنے لگ گئے ھیں۔ اور پوری دنیا کے لوگ جن لفظوں میں ان کویاد کرتے ھیں اگر میاں برادران کے علم میں آجائے تو قاسمی صاحب سے دوری اختیار کرنے میں ایک منٹ نہ لگائیں ۔
ایک بات میں واضح کردوں۔ میری بات کسی کو اچھی لگے یا بری ، اس وقت عمران خان کو گالی دینا ھر نیک،شائستہ، اور محروم پاکستانی کو گالی دینے کے برابر ھے۔ خدا کے لیے کوئی میاں شھباز شریف کو بتائے کہ آپ کے قریبی لوگ آپ کی عوامی مقبولیت کے درپئے ھیں۔ مجھے یقین ھے آج جولوگ لاھور میں اوور ھیڈ برج کی تعمیر کے باعث پیدا ھونے والی تکلیف پر بلبلا رھے ھیں ، جب یہ پل بن گیا تو یہ سارے میاں شھباز شریف کو دعایئں دینگے۔ یہ اور بات ھے کی ان میں سے بہت سارے ووٹ پھر بھی عمران خان کو ھی دیں گے۔ اور وجہ یہی ھے کہ لوگ اب پرانے سب سیاستدانوں سے مایوس ھو چکے ھیں۔ اب لوگ عمران کو عمران کی وجہ سے کم اور پاکستان کی ناکام سیاسی تاریخ کو بدلنے کی غرض سے زیادہ دیں گے۔ جو کم از کم جاوید ھاشمی یا شاہ محمود قریشی کے ھوتے تو نظر نہیں آتی۔
یاد آیا منیر نیازی کہا کرتے تھے کی اگر آپ کہیں جارہے ھوں اور راستے میں عطاالحق قاسمی اور سانپ بیک وقت آ جائیں تو پہلے عطاالحق قاسمی کا سر کچلو ورنہ اگر پھلے سانپ کو مارنے بیٹھ گئے تو سمجھو گئے ۔ ۔
https://www.facebook.com/farhat.poet

Last edited by a moderator: