Advertisement

فرانسیسی ادارے نے اقوام متحدہ سے ارشدشریف قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

3rsfarshadsharofdemaninvstigation.jpg

فرانسیسی خبر رساں ادارے رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرائے۔

معروف پاکستانی اینکر ارشد شریف کی کینیا میں نیروبی کے علاقے میں غیر ملکی پولیس کی گولی سے موت کے دو ہفتے بعد بھی کینین پولیس کے متضاد اور بدلتے بیانات کے باعث فرانسیسی خبر رساں ادارے رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ارشد شریف کے بیہمانہ قتل کی تحقیقات کرائے۔

آر ایس ایف کے سب صحارا افریقین بیورو کے ڈائریکٹر سادیبو مارونگ نے کہا ہے کہ اس وقت کینیا میں تحقیقات کرنے والے ونگ کے بیانات میں تضاد ہے۔ اگر کوئی آزادنہ طور پر تحقیق کیلئے سوال اٹھاتا ہے تو اسے کوئی جواب نہیں مل رہا۔

Loading X post…
Open original post on X

مارونگ کا کہنا ہے کہ اگر کینین حکام چاہتے ہیں کہ قتل کی تحقیقات ہو سکیں تو انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ تفتیش غلط نہ ہو نہ صرف یہ بلکہ تفتیشی عمل آزاد اور غیرجانبدارانہ رہے۔

آر ایس ایف کے ایشیا پیسیفک ڈیسک کے سربراہ ڈینیئل باسٹرڈ نے کہا کہ ارشد شریف کینیا میں کیوں گئے اور سب سے بڑھ کر اسے اپنے ملک سے کیوں بھاگنا پڑا؟ یہ اس کے قتل کے پیچھے سوالات ہیں۔ انہوں نے اس جیسے اور کئی ماورائے عدالت قتلوں پر اقوام متحدہ کے نمائندے مورس ٹڈبال سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادانہ بین الاقوامی ٹیم کے ساتھ تحقیقات کریں۔

انہوں نے مورس ٹڈبال سے مزید مطالبہ کیا کہ دیکھا جائے ممکنہ مفادات کے تصادم کینیا اور پاکستان میں ایسی کونسی قدریں مشترک ہیں کہ یہاں ماورائے عدالت قتل کی شرح بہت زیادہ ہے، یہ بھی دیکھا جائے کہ انہیں بہت قریب سے دو گولیاں ماری گئی ہیں۔

ارشد شریف جو کئی سالوں سے پاکستان میں طاقت ور ترین ادارے فوج کے قریب سمجھے جاتے تھے، اپنی موت سے پہلے کے چند مہنیوں میں فوج کے سیاست میں کردار پر تنقید کرتے آ رہے تھے۔ خاص طور پر فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام لے کر۔

ارشد شریف کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں بظاہر اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد سے مختلف مقدمے قائم کیے گئے۔ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن کے ذریعے اپنی گرفتاری کے خلاف عبوری حکم بھی حاصل کیا۔ ارشد شریف کے زیادہ قریب رہنے والے صحافی ان کی زندگی میں ہی ان پر حملے کا خدشہ ظاہر کر رہے تھے۔

پانچ اگست کو صوبہ خیبرپختونخوا کے انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے ان پر ممکنہ حملے کے حوالے سے ایک تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا۔ تاہم ارشد شریف کے قتل ہو جانے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا یہ تھریٹ الرٹ درست نہیں تھا اور سی ٹی ڈی نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر اعلٰی کے کہنے پر جاری کیا تھا۔
 
حاجی بغلول میک اپ والا کھسرا اور قادیانی فیصل نصیر اینڈ کمپنی کو پریشانی ہوگی اگر یہ ہوگیا تو پھر اس کا قاتل ہونا ثابت ہوجائے گا انشا اللہ
 
شاید وہی ادارہ ہے جس ادارے کے ساتھ مل ارشد شریف بڑی محنت سے ان کرپٹ حرام زادو ں چوروں فراڈیوں منیُ لانڈروں پر ڈاکومینٹری بنا رہا تھا
جب ارشد شریف جان بچانے کے لئے مارا مارا پھر رہا تھا اس ادارے نے کیا کیا!؛

اس ادارے کے پاس جو معلومات ہیں میڈیا پر نشر کرے​
 
جب ارشد شریف جان بچانے کے لئے مارا مارا پھر رہا تھا اس ادارے نے کیا کیا!؛

اس ادارے کے پاس جو معلومات ہیں میڈیا پر نشر کرے​
میں ابھی عارف کریم کو بھیجتا ہوں تاکہ وہ ادارے سے پوچھے کہ اس نے اس وقت کیوں نہیں کچھ کیا جب وہ جان بچانے کے لئے مارا مرا پھر رہا تھا ویسے باس اس میں میری کوئی غلطی عارف کریم کی غلطی ہے میری تنخواہ میں سے پیسے نا کاٹنا
اور ادارے کو سختی کہ دوں گا کہ جو معلومات ہیں میڈیا سے شئیر کرے
بس۔
سیلرئ نا کاٹنا باس نا میری نا عارف کریم کی