Advertisement

غیر یقینی صورتحال:پاکستان میں لوگوں نے اربوں ڈالر سے زائد کےذخائر جمع کرلیے

18dollarsstor.jpg

پاکستان میں معاشی بدحالی اور غیریقینی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئےلوگوں نے 10 ارب ڈالر سےزائد کے ذخائر جمع کرلیےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کےچیئرمین ملک بوستان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی ڈیمانڈ کم ہوکر 70 فیصد پر آگئی ہے جبکہ50 سے 70لاکھ ڈالرز روزانہ افغان خرید رہے ہیں، لوگوں نے اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کیلئے10 ارب ڈالر سےزائد کے ذخائر جمع کرلیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی ہمارے سیاست دانوں کے تدبر کا امتحان ہے ، ملک دشمن عناصر ہماری فوج، سیاستدانوں، افسران اور نظریےکو نشانہ بنارہے ہیں،گزشتہ 27 برسوں کےدوران پاکستانی بینکوں کےذریعے 180 ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کیے گئے، یہ رقوم پاکستان کی ایلیٹ کلاس کے5 فیصد لوگوں نے باہر منتقل کیں۔


ملک بوستا ن نے کہا کہ تاجروں کو صنعت کاروں کو چاہیے کہ وہ ڈالر میں سرمایہ کاری نا کریں، یومیہ15ہزار افغان پاکستان آتے اور جاتےہیں، ڈالر بحران میں افغان ٹرانزٹ کی سرگرمیوں کا اہم کردار ہے، ایکس چینج کمپنیوں کے پاس ڈالر دستیاب ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیاں 100 فیصد ورکرز ریمیٹنس انٹربینک مارکیٹ میں سرنڈر کررہی ہیں، اسی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں ہے، اس وقت مارکیٹ میں 2 فیصد فروخت کنندگان جبکہ 98 فیصد ڈالر کے خریدار موجود ہیں، ہم وزیر خزانہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ایکس چینج کمپنیوں کو ورکرز ریمیٹنسز کا20 فیصد فروخت کرنے کی اجازت دیں تاکہ صحت او ر تعلیمی ضروریات کیلئے اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب ہوسکے۔
 
Pata ni kia batain karty hain yeh log. Jaib main takka nahi aur batain arbon dollar ki......
Logon k pass itny dollar kahan sy aa gaye?
 
Why have we been and continue to engage in other countries' conflicts, even if it is for financial gain? Where did that money go? It seems that someone must be benefiting from it. The people of Pakistan, on the other hand, have received nothing but suffering as a result of our involvement in these wars.
 
Advertisement
Why have we been and continue to engage in other countries' conflicts, even if it is for financial gain? Where did that money go? It seems that someone must be benefiting from it. The people of Pakistan, on the other hand, have received nothing but suffering as a result of our involvement in these wars.
Oyee Rajaaaa !! Tujhay konsi bemari nay asa kurdya hai yaar. Kuch aapnay dostoon ko bhi batay ga ya khud hi under under hi say ghum ki chuki main peesta rehay ga ....
 
means kahan sy aata hai yeh pesa? how people have dollars in their homes?
Dollars in bank ok but how they can keep dollars in cash?
Almost everyone who can afford to trade, does trade in dollars. It was no secret that the Pakistani currency was tanking, so they started to collect dollars way before it hit rupee 200.00 , some even started back when it was 125.00
 
Advertisement
pakistan main Dollar nawaz and chor company loot le ga is se acha hai Afgan dollar le lain.Kam se kam afghan taliban corruption tu nahin karain ge.