Advertisement

عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے کام کرنے پر سلمان صوفی کو ایوارڈ

عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے کام کرنے پر سلمان صوفی کو ایوارڈ

_99059707_162fc19d-22b3-4741-a6dc-77d227364915.jpg

پنجاب کے سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی کو عورتوں پر تشدد کے خلاف کام کرنے کے صلے میں دنیا بھر کے پانچ افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

انھیں 2017 کے وائسز آف سالیڈیریٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ان کے ساتھ اس فہرست میں سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن، اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید بن رعد حسین اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش شامل ہیں۔یہ اعزاز ان لوگوں کو پیش کیا جا رہا ہے جنھوں نے دنیا بھر میں عورتوں پر تشدد روکنے کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔

سلمان صوفی نے پنجاب میں عورتوں کی خودمختاری کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں، جن میں پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے والا عورتوں کے خلاف تشدد روکنے کا بل شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملتان میں عورتوں پر تشدد روکنے کے لیے پہلا دادرسی مرکز بھی انھی کی کوششوں سے قائم ہوا۔

یہ مرکز ایک ہی چھت کے نیچے عورتوں کو پولیس کی خدمات، طبی، قانونی اور خاندانی نوعیت کی مشاورت اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ سلمان صوفی نے عورتوں کی آزادی اور خودمختاری کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت عورتوں کو موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت دی جاتی ہے۔پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں عورتوں کے خلاف تشدد معمول کی بات ہے۔

Source ​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
ادارے بنتے ہیں، رقوم ملتی ہیں، قوانین بنتے ہیں، فلمیں بنتی ہیں، ایوارڈ ملتے ہیں ......... انصاف نہیں ملتا​
 
auratoo kay huqooq?????
astaghfirallah

zaroor yahood o hunood kaa agent hai, mulk mein oryaani o fohaashi aam karnay aur mulk ko badnaam karnay kee saazish.

kionkay islam ne tou 1400 saal pehlay hee saray huqooq day deay thayy
 
Advertisement
اکثریت مذہب، جنس، رنگ، نسل، زبان کی تفریق کے بغیر اپنے حقوق سے محروم ہے. اکثریت کو اس کا حق ملے گا تو سب کو ان کا حق مل جائے گا. لیکن شائد بدیش میں اکثریت کی بجائے مخصوص برانڈ کا چورن زیادہ پسند کیا جاتا ہے
 
ایک پھکی اس چورن کی فورا" لو پیٹ میں کلبلاتے پراسرار کیڑوں کے خاتمے کے لئے مجرب ہے

​
 
ثواب کمانے والے کلب میں نئی ائی ڈی اضافہ لگاتا ہے

کیا اول فول بک رہے ہوشاید تم نے دوا طبیب کی ہدایت کے مطابق استعمال نہیں کی چورن کی اس پھکی کو پانی سے نہیں بلکہ عرق پودینہ کے ہمراہ استعمال کرنا تھی اب ہوا کیا تمہاری اس جلد بازی اور بداحتیاطی سے یہ پراسرار کیڑے تمہارےپیٹ سے ہجرت کر کے دماغ کی طرف منتقل ہو گئے ہیں
اب بھگتو
اسی لئے سیانے کہتے ہیں
ادویات ڈاکٹر یا طبیب کی ہدایت کے مطابق استعمال کرو
بچوں کی پہنچ سے دور رکھو

تمھارے جیسے کتنے ہی حکیم آئے اور اپنی اپنی پھکیوں کا شکار بنتے گئے، تم بھی چہک لو