Advertisement

عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے مسلسل آواز اٹھانے والے صحافی رضی طاہرگرفتار

3رزیتاھیریریریری.jpg

سینئر صحافی عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے مسلسل آواز اٹھانے والے صحافی رضی طاہر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ویڈیو ز منظر عام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے کوریج کرنے والے دو صحافیوں رضی طاہر اور طارق کو گرفتار کرلیا ہے، منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس دونوں صحافیوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے کر گئی۔

Loading X post…
Open original post on X

صحافیوں کی گرفتاری پر صحافی برادری و سیاستدانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے گرفتاری کےمناظر کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے ماتحت آج فسطائیت اور یزیدیت کی نئی مثال رقم ہوئی ہے ، صحافیوں کی گرفتاری آزادی صحافت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

صحافی رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ آج دو نوجوان صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دوسروں کیلئے آواز اٹھانے والے رضی طاہر کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائے گا کیونکہ یہ دونوں کسی بڑے چینل کے رپورٹر نہیں تھے۔

Loading X post…
Open original post on X

شفقت چوہدری نے کہا کہ پولیس بالوں سے پکڑ کر دو صحافیوں کو گرفتار کرکے لے گئی، مگر فکر کی بات نہیں ہے میڈیا کا منہ بند ہی رہے گا۔

Loading X post…
Open original post on X

نادر بلوچ نے کہا کہ عمران خان کی کوریج کرنے پر پولیس اہلکاروں و صحافیوں میں تصادم، دو صحافی گرفتار، پولیس کا صحافیوں پر تشدد۔

Loading X post…
Open original post on X

اسلام آباد پولیس نے واقعہ سے متعلق ٹویٹر پر ردعمل جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احاطہ عدالت میں ہلڑ بازی اور بدامنی پھیلانے پر دو افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، دونوں افراد نے احاطہ عدالت میں ہنگامہ آرائی کی، کار سرکار میں مداخلت کی اور ڈیوٹی پر مامورافسران سے بدتمیزی کی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق نقص امن کا باعث بننے والے کسی فرد سے نرمی نہیں برتی جائے گی، عوام پولیس سے تعاون کریں اور کار سرکار میں مداخلت نا کریں۔

Loading X post…
Open original post on X

خیال رہے کہ صحافی رضی طاہر لاپتہ سینئر صحافی عمران ریاض خان کی گمشدگی سے لے کر اب تک مسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں،انہوں نے یکم اگست سے عمران ریاض کی بازیابی کیلئے احتجاج کی نئی حکمت عملی پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

Loading X post…
Open original post on X
 
AUR MEDIA SHADIANAY BAJA RAHA K HAFAZ NAY APNI SPEECH MAIN QURANI AYAT KA HAWALA DIYA !!! LAFAFA MEDIA ZINDABAD !