جمعیت علمااسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی مفادات کے تحفظ اور اسے تسلیم کرنے کیلئے عمران خان کوحکومت دی گئی.
عمران خان یہودی ایجنٹ ہے جسے یہودی اور بھارتی ایجنسیوں سے فنڈ ملتے تھے جس کا بنیادی مقصد اسرائیل کو تسلیم کروانا تھا، 2013 کے الیکشن میں خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو حکومت دینے کا مقصد پختونوںکی ثقافت کو تبدیل کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہودیوں کے ایک ایجنٹ نے ملک میں ریاست مدینہ بنانے کا اعلان کیا تھا جسے وضو کرنا نہ آتا ہو جس نے کبھی جنازہ نہ پڑھا ہو اسے ریاست مدینہ کا نام لینا زیب نہیں دیتا۔
مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے فلسفہ جھاڑا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ناگزیر ہے ہماری معیشت بہتر ہو جائے گی اس پر ہم نے ملین مارچ کے ذریعے انکی زبانوں کو خاموش کر دیا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 2013میں خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت بنائی گئی تو میرے پاس بڑے لوگوں کا وفد آیا اور میرے ساتھ تین میٹنگز کیں جب ان سے اتفاق نہیں کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ وہ ایجنٹ بھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
9 مئی کے واقعات سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔
اس کے علاوہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 برس قید اور عدت میں نکاح کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1fazayahooodagent.png
Advertisement





