Advertisement

عمران خان کے چیف جسٹس عامرفاروق پر عدم اعتماد پر چیف جسٹس نے کیا کہا؟

amirh1i1h1.jpg

عمران خان اور بشری بی بی نے ایک دفعہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

بشری بی بی کی عمران خان سے جیل میں کسی اور کی موجودگی کے بغیر ملاقات کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو وکیل انتظار پنجھوتہ اور علی اعجاز بٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے انتظار پنجوتھہ کی جانب سے چیف جسٹس کے سامنے کہا گیا کہ بشری بی بی اور ان کے شوہر عمران خان نے آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ مجھے ہدایات ہیں کہ ہمارے کیس یہ بنچ نہ سنے ،اس کورٹ سے اب ہماری امید نہیں رہی ہمارے سارے کیس ایک ہی بنچ میں لگ رہے ہیں

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسا نہیں ہے جو فیصلے بھی ہیں وہ آپ چیلنج ہو سکتے ہیں کئے ہوئے بھی ہیں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ سے کہا کہ آپ بالکل نامناسب بات کررہے ہیں،ایسے نہ کریں۔

اسکے بعد چیف جسٹس نے آرڈر لکھوایا کہ پٹشنر کے وکیل عدالت کے سامنے بنچ پر اعتراض کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کر سکے اس لئے اسی تناظر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پاکستان بار کونسل ، اسلام آباد بار کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار کو نوٹس جاری کر رہے ہیں اس نکتے پر عدالتی معاونت کریں پھر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی