Advertisement

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہونیکاانکشاف

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں،عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ،اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ لیگل ساجد چیمہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا
Loading X post…
Open original post on X

عمران خان پر 62 مقدمات درج ہے، اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نے عدالت میں عمران خان کے خلاف 62 مقدمات کی عبوری رپورٹ جمع کرانے کی استدعا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عبوری رپورٹ کی بجائے حتمی تفصیلی رپورٹ 18نومبر کو جمع کرانے کا حکم دےدیا۔
Loading X post…
Open original post on X

عمران خان کیخلاف صرف اسلام آباد میں مقدمات کی ففٹی

وفاقی پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے میں 7 مقدمات اور انکوائریز ہیں۔ ڈی ایس پی لیگل نے حتمی رپورٹ جمع کرانے کے لیے پیر تک مہلت طلب کی تو جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔

ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے اس لیے کچھ وقت دیدیا جائے۔ عدالت نے کہا یہ پھر آپ کے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا۔

ڈی ایس پی لیگل نے کہا بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے میں سات ایف آئی آر اور انکوائریز درج ہیں۔ عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی رپورٹ بعد میں دے دوں گا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کیلئے پیر تک کا وقت دیدیا جائے۔ عدالت نے کہا اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟ بعد میں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Advertisement
ایک غیر مطلقہ خبر کے مطابق سارے جرنیلوں کی مِلا کے کُل باسٹھ لڑکیاں ہیں

اور دوسری غیر متعلقہ اطلاع کے مطابق یہ تمام کی تمام لڑکیاں ریس کے گھوڑوں پر چڑھ کر... پولو کھیڈن دیاں بہت شوقین نیں

سر جی اے وی اطلاع ای اے بس​