- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xسابق وزیراعظم عمران خان صاحب کی آج عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے 29 اگست آج عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ ہمارے خدشات کو کم کرنے کے بجائے مزید گہرا کر گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان صاحب کو دانتوں اور کان کی تکالیف ہیں اور ان کے لیے بظاہر کوئی "سپورٹو مینجمنٹ سسٹم" قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ چند مرتبہ پمز کے ڈاکٹروں کے وزٹ کا ذکر کیا گیا ہے۔
محض چند وزٹ کسی بھی طور ایک مکمل اور جامع میڈیکل معائنے کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ خود پمز کی رپورٹ میں اعتراف ہے کہ مکمل تنہائی کانوں کی بیماری ٹنائٹس کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ یہ وہی مرض ہے جس کی تشخیص عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے نومبر 2024 میں کی تھی۔ اسی وقت انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ عمران خان کو درج ذیل طبی مسائل کا سامنا ہے:
ٹنائٹس، مسل ٹون کی کمی، کولیسٹرول کی زیادتی، گولی لگنے والے حصے میں احساس کی کمی (جو سردی میں بڑھ سکتی ہے) اور وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی۔
یہ تمام حقائق اس بات کے متقاضی ہیں کہ صرف رسمی وزٹ کے بجائے ایک تفصیلی اور آزادانہ میڈیکل چیک اپ کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف یہ مطالبہ دہراتی ہے کہ عمران خان صاحب کا مکمل طبی معائنہ فوری طور پر کیا جائے اور اس میں لازمی طور پر ان کے قابل اعتماد معالجین ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف شامل ہوں تاکہ عوام کے سب سے مقبول رہنما اور لیڈر عمران خان کی صحت پر مزید سمجھوتہ اور تاخیر نہ ہو۔
منجانب
مرکزی شعبہ اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف





