Advertisement

عمران خان کی ملاقاتوں میں رکاوٹیں،عدالت کا توہین عدالت کی کاروائی کا عندیہ

بریکنگ نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عمران خان کی وکلاء سے ملاقاتوں کے درمیان میں شیشے کی دیوار لگانے اور گفتگو سُننے کیلئے پولیس اہلکار کھڑا کرنے جیسی رکاوٹیں کھڑی کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی وکلاء سے مشاورت کے حق میں رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا

دوبارہ ایسا واقعہ رپورٹ ہوا تو عدالت فوری توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کریگی اور باقاعدہ توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ آج کے آرڈر کو ہی باقاعدہ شوکاز نوٹس قرار دیا جائے گا
Loading X post…
Open original post on X

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں کے خلاف کیس

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر ایڈووکیٹ جنرل اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وارننگ

بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے مشاورت کے حق میں رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عدالت

دوبارہ ایسا واقعہ رپورٹ ہوا تو عدالت فوری توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کریگی، حکمنامہ

دوبارہ ایسے واقعے کی صورت میں آج کے آرڈر کو ہی توہینِ عدالت کا باقاعدہ نوٹس قرار دیا جائے گا، حکمنامہ

سپریٹنڈنٹ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کی فہرست جمع کرائی، تحریری حکمنامہ

عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں، حکمنامہ

عدالت کو بتایا گیا کہ وکلاء کو جیل پہنچنے کیلئے میلوں پیدل چلنا پڑتا ہے، تحریری حکمنامہ

ملاقات کے درمیان شیشے کی رکاوٹ اور گفتگو سُننے کیلئے پولیس اہلکار کھڑے کرنے سے متعلق بتایا گیا، عدالت

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات میں رکاوٹوں پر حیرت کا اظہار کیا، حکمنامہ

عدالت جیل حکام کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے موقف سے اتفاق کرتی ہے، تحریری حکمنامہ

وکلاء اور دیگر ملاقات کرنے والوں کی ملاقاتوں کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے، عدالت

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ملاقاتوں کی فہرست دیکھنے کیلئے وقت مانگا، حکمنامہ

کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کی جاتی ہے، تحریری حکمنامہ
​