Advertisement

عمران خان کی رہائی سے متعلق خبر، مظہر برلاس نے معذرت کر لی

Loading X post…
Open original post on X

صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے معذرت خواہ ہوں کہ میری یہ خبر غلط ثابت ہوئی کہ " خان صاحب عید سے پہلے رہا ہوجائیں گے "
ویسے اس کی وضاحت میں پہلے بھی کرچکا ہوں کہ معاملات خراب کہاں ہوئے ؟
معاملات بالکل درست جارہے تھے جیساکہ خان صاحب کی بند ملاقاتیں شروع ہوگئی تھیں،پی ٹی آئی ورکرز پر نئے مقدمات بننا ختم ہوگئے تھے،سمبڑیال میں الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی جلسے جلوس کررہی تھی،ریلیاں نکال رہی تھی،جھنڈے لہرا رہی تھی،پی ٹی آئی کے ترانے چل رہے تھے،پنجاب میں پی ٹی آئی کا پرچم لہرانا جرم نہیں رہا تھا اور نہ ہی خان صاحب کی تصویر پر پابندی تھی ، پانچ جون کی تاریخ بھی مقرر ہوگئی تھی جو کئی ماہ سے مقرر نہیں ہورہی تھی۔
معاملات خراب کہاں ہوئے ؟
دو باتوں پر عمل نہ ہوسکا
1-پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو رہا نہ کیا گیا
2-سمبڑیال الیکشن میں پولنگ ڈے پر دھاندلی کرکے آٹھ فروری کی یاد تازہ کی گئی
تین مطالبے بھی رکھ دئیے گئے،جس پر خان صاحب سخت ناراض ہوئے اور انہوں نے کسی کو شٹ اپ کال بھی دی۔
ان وجوہات کی بنیاد پر عمران خان رہا نہ ہوسکے۔
ویسے میرے بعد زبیر علی خان،نجم سیٹھی اور حفیظ اللہ نیازی نے بھی خبر دی تھی، پی ٹی آئی کے گوہر علی خان اور لطیف کھوسہ نے بھی ایسا ہی کہا تھا۔