Advertisement

عمران خان کی دائیں آنکھ میں سی سی آر اونامی بیماری کی تشخیص:اسداللہ خان

عمران خان کی دائیں آنکھ میں
CRVO
نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ انکی دائیں آنکھ کی وین میں بلاکیج ہوگئی ہے۔ اسکا سائیڈ ایفیکٹ یہ ہے کہ مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس سلسلے میں تین وِزٹ(16، 19 اور 21 جنوری کو) کر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ کا اصرار ہے کہ علاج یہیں کیا جائے جبکہ ڈاکٹر عارف نے لکھ کر دیا ہے کہ انکا علاج یہاں نہیں ہوسکتا، انہیں آپریشن تھیٹر لیجانا پڑے گا۔ تین انجیکشن لگنا ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق معاملہ حساس ہے۔ میں بغیر توجہ دیئے اور پورا معائنہ کیئے انہیں یہاں(جیل میں) ٹریٹمنٹ دے دوں اور کل کو انہیں نقصان ہوجائے تو یہ میرے ذمہ آجائے گا، اسلئے میں یہ رِسک نہیں لے سکتا کہ انہیں یہاں پر ٹریٹمنٹ دوں: اسداللہ خان
Loading X post…
Open original post on X

میرا سورس یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ عمران خان صاحب کو گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات جو کہ 24 اور 25 جنوری کی درمیانی رات بنتی ہے، رات کے دوسرے پہر پمز لایا گیا اور انہیں(آنکھ کی بیماری
CRVO
کے علاج کیلئے) انیجکشن دیا گیا ہے۔ لیکن میں ابھی اس خبر کو غیر تصدیق شدہ کہہ رہا ہوں کیونکہ میں نے ابھی اسے ڈبل چیک کرنا ہے۔ سورس کا دعویٰ ہے کہ ایک دو لوگوں کا سٹاف تھا اور عمران خان صاحب انکے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئے اور کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کو رات گئے تکلیف دی۔ سورس کے مطابق عمران خان کا مورال ٹھیک تھا، اچھی حالت میں تھے۔ اسکو ہم ڈبل چیک کریں گے: اسداللہ خان
Loading X post…
Open original post on X
​