Advertisement

عمران خان کی جیت، اللہ کی پاکستان پر خاص نظر عنایت

عمران خان کی جیت پورے پاکستان کی جیت ہے، پاکستان کے استحکام اور یکجہتی کی جیت ہے، پاک فوج کی سچائی، غیرجانبداری اور پاکستانی عوام کی ان سے محبت کے ایک نئے عزم کی جیت ہے۔یہ جیت ہے ایک کمزور اور مفلس طبقے کے استحصال کے خلاف ایک جدوجہد کی، اور اپنے آپ کو قانون سے مبرا سمجھنے والے لوگوں کے خلاف بلند کئے گئے علم کی جیت ہے۔

یہ ایک شخص کے حوصلے، صبر اور استقامت کی جیت ہے جو ڈٹا رہا، کھڑا رہا صرف ایک موقف پر کہ ہمیں صرف انصاف چاہئے۔ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے اور آج اس نے اسے فتح یاب فرمایا۔ عمران خان کی جیت پاکستان کی جیت ہے، پاکستان کو یہ جیت مبارک ہو۔

اللہ تعالیٰ نے جب کسی شخص سے کوئی غیر معمولی کام لینا ہوتا ہے تو اسے غیر معمولی صلاحیتوں سے نواز دیتا ہے۔ اس حقیقت سے کون بدبخت انکار کر سکتا ہے کہ اللہ تعالی نے عمران خان کو ہمت، عزم اور ناممکن کو ممکن بنانے جیسی غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ عمران خان صاحب کی پوری زندگی انہیں ممکنات کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ کرکٹ سے لے کر کینسر ہسپتال ہو یا نمل یونیورسٹی کا قیام، یہ کامیابیاں یقیناً بڑی کامیابیاں تھیں اور ان کامیابیوں کے ذریعے اللہ تعالی نے لوگوں کے دلوں میں عمران خان کی محبت پیدا کی اور انہیں ایک بڑے لیڈر کے طور پر ابھارا، لیکن مجھ خاکسار کے نزدیک قدرت نے ان کامیابیوں کے پیش نظر عمران خان کو کسی اور مقصد کے لیے تیار کرنا تھا اور وہ اصل کام جو ان سے لینا تھا وہ پاکستان کی تاریخ کا بدلنا تھا۔

اور یہ تاریخ اس دن بدل گئی تھی جس دن پاکستان کی تاریخ کے مضبوط ترین وزیراعظم جن کے بارے میں یہ تصور کیا جاتا تھا کہ کوئی جج ان کے خلاف فیصلہ نہیں دے گا، سپریم کورٹ نے انہیں جھوٹ اور بد دیانتی کی بنا پر نااہل قرار دے دیا، جس دن ہمارے دلوں میں قانون کی حکمرانی کی ایک امید پیدا ہوئی تھی، اور پھر نواز شریف اور دوسرے جرم کے شریک کار کو سزا سنا کر پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ یہاں طاقتور اور کمزور کیلئے دو مختلف قانون نہیں ہیں، اور یوں پاکستان نے اپنے آپ کو اس تباہی سے بچا لیا جس کی تنبیہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث مبارکہ میں فرمائی تھی۔ جس کا مفہوم کچھ یوں ہے "اے لوگو آگاہ ہو جاؤ، تم سے پہلی قومیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ جب کوئی کمزور جرم کرتا تو اسے سزا دیتے اور جب کوئی طاقتور جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیتے۔"

دو ہزار چودہ کے دھرنے میں ناکامی اور الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ میں مایوسی کے بعد کس کو نظر آ رہا تھا کہ عمران خان دو ہزار اٹھارہ میں حکومت بنا پائیں گے؟ اورکون یہ تصور کرسکتا تھا کہ پچھلے چالیس سالوں سے یوں ملک لوٹنے والوں کا کبھی احتساب ہو پائے گا؟ عمران خان کا ایک دفعہ پھر مزاق اڑایا گیا، طاقت کے نشے میں چور چند فرعون یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید لوگوں کی تقدیر کا فیصلہ وہ خود کرتے ہیں، کسی نے یہ کہا کہ تمہاری قسمت میں وزیراعظم بننا نہیں لکھا

تو کسی نے عمران خان کے ازدواجی زندگی میں مسائل کو موضوع بنا کر ان کا تمسخر اڑایا۔ ظالم اپنی چالاکی اور مکاری پر اترا رہے تھے لیکن وہ یہ بھول گئے تھے کہ وہ جتنے چاہے چالاک ہو جائیں اور جتنی چاہیں چالیں چل لیں، اللہ سے بہتر چال چلنے والا کوئی نہیں ہے، اور جو حق پر ڈٹے رہتے ہیں اور اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں، اللہ انہیں کبھی مایوس نہیں کرتا۔ عمران خان کی زندگی میں کئی موقعے آئے جہاں انہوں نے غلطیاں بھی کیں اور مات بھی کھائی، لیکن اللہ نے کبھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا اور ایک بار پھر عمران خان کی نصرت فرمائی،

پاناما کے انکشافات، نواز شریف صاحب کا قوم سے خطاب اور پھر اسمبلی میں تقریریں فرما کر اپنے ہاتھوں سے اپنا گڑھا کھودتے چلے جانا، اللہ کا سپریم کورٹ کے ججز کے دلوں کو مضبوط کرنا، جس ملک میں کبھی جے آئی ٹی سے کچھ ثابت نہ ہوا ہو وہاں واجد ضیاء جیسے ایماندار شخص کا آنا اور اتنے حقائق اکٹھے کر لینا، یہ محض اتفاق نہیں تھا اور ان تمام محرکات کا مقصود قدرت کا ظالم کو کیفرکردار تک پہنچانا اور اپنے بندے کو کامیابی سے ہمکنار کرنا تھا۔ عمران خان صاحب آپ کو اللہ کی نصرت مبارک ہو اور یہ جیت مبارک ہو۔

انتہائی بدقسمت ہیں وہ لوگ جو ہمیشہ اس تصور کے ساتھ زندگی گزار جاتے ہیں کہ اس کائنات کا نظام اس کائنات کے خالق کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس کی کسی مخلوق یا خلائی مخلوق کے ہاتھوں میں ہے، ان لوگوں نے ایک دفعہ پھر ان تمام محرکات میں سازشی عناصر ڈھونڈنے یا خود پیدا کرنے کی کوشش کی، کسی کا خیال تھا الیکشن نہیں ہونگے، کسی نے کہا فلاں جماعت نون لیگ کا راستہ روکنے کے لیے بنائی گئی ہے، بین الاقوامی میڈیا نے بھی ان افواہوں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انتشار کی سی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے تمام اندرونی اور بیرونی سازشیں بننے والوں کو شکست فاش کیا۔

لوگوں نے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وہ تمام جماعتیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں کہا جارہا تھا کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکیں اور بین الاقوامی مبصرین بھی الیکشن کو شفاف قرار دے رہے ہیں۔ یہ جیت الحمداللہ پاک فوج کی بھی ایک بہت بڑی اخلاقی جیت ہے، جس طرح سے عوام نے انہیں پھول پیش کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا وہ یقینا ہماری فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے منہ پر ایک زور دار تمانچہ ہے۔

ہم قوموں کے عروج و زوال پر نظر دوڑائیں تو یہی پڑھتے آئے ہیں کہ فلاں قوم عیاشیوں میں ڈوبی ہوئی تھی اس لیے زوال کا شکار ہوئی، فلاں حکمران اپنی رعایا سے انصاف نہیں کرتا تھا اس لئے کوئی دوسرا حکمران حملہ آور ہو گیا، آج ہمارا حال اس سے کوئی مختلف نہیں تھا، ہمارے حکمرانوں کی جائیدادیں، رہن سہن اور آسایئشیں ایک طرف اور عوام کی مفلسی اور مفلوک الحالی دوسری طرف، عوام کے لئے رحم اور احساس نام کی کوئی مدھم سی جھلک بھی نظر نہیں آتی ان گزشتہ حکمرانوں کے دلوں میں، ہر کسی نے اپنی اولادوں کو تیار کر رکھا تھا، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ان کے مقابلے میں عمران خان کو کھڑا کر دیا اور آج اس کی جیت نہ ہوتی تو ہماری آنے والی کئی نسلیں ان کے بچوں کی غلام ہوتیں، اور یہ جونکیں شاید تب تک اس ملک کی جان نہ چھوڑتیں جب تک اس ملک کو خدانخواستہ کوئی نیا سیریا یا عراق نہ بنا دیا جاتا۔ عمران خان کی جیت ہماری آنے والی نسلوں کی بھی جیت ہے۔

اور خاص طور پر عمران خان کی جیت ہر اس نوجوان کی جیت ہے جو خواب دیکھتا ہے اور آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ عمران خان نے آج کے نوجوان کو نیا عزم اور ولولہ دیا ہے، ہار کو شکست دینے کا ہنر سکھایا ہے۔ کتنے نوجوان تھے جنہوں نے عمران خان کو اپنا رول ماڈل مان کر کرکٹ میں نام پیدا کیا۔ اور سیاست میں عمران خان سے پہلے کوئی نوجوان سیاست کی طرف منہ نہیں کرتا تھا، عمران خان نے پاکستان کی سیاست کی بھی تاریخ بدل دی ہے، اور آج کے نوجوان کو شعور دیا سیاست کو حقیقی معنوں میں ایک عبادت کے طور پر پیش کیا ہے۔ ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ عمران خان کی کامیابی سے انسپائریشن حاصل کریں گے، اور کون کہہ سکتا ہے کب کوئی نیا عمران خان پیدا ہو جائے۔

عمران خان کی جیت پاکستان پر اللہ کی خاص
نظر عنایت ہے۔ پاکستان کو یہ جیت مبارک ہو۔

تحریر : عامر عبدالحمید ​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
I hope Khan deliver on his promises.

But start is not good. He is going to take big loan from IMF.

Please note that he is not asking IMF to stop loan repayments and give him time to payoff.

He is going to ask a bigger loan than what PMLN government asked from IMF. At least 10 billion dollars to start. Moreover, we keep borrowing from China on sidelines. 2 Billions borrowed today.
 
There can be many such and other type of concerns about his policies, but this post is meant to pay him a little tribute for his remarkable achievment.
And really I believe he has done his part, may Allah (swt) give him chance to do more but in any case he has set an excellent example for youth, and it'll be unfair if we expect him to do everything for us.
 
Advertisement
عمران خان کی جیت، اللہ کی پاکستان پر خاص نظر عنایت

عمران خان کی جیت پورے پاکستان کی جیت ہے، پاکستان کے استحکام اور یکجہتی کی جیت ہے، پاک فوج کی سچائی، غیرجانبداری اور پاکستانی عوام کی ان سے محبت کے ایک نئے عزم کی جیت ہے۔یہ جیت ہے ایک کمزور اور مفلس طبقے کے استحصال کے خلاف ایک جدوجہد کی، اور اپنے آپ کو قانون سے مبرا سمجھنے والے لوگوں کے خلاف بلند کئے گئے علم کی جیت ہے۔

یہ ایک شخص کے حوصلے، صبر اور استقامت کی جیت ہے جو ڈٹا رہا، کھڑا رہا صرف ایک موقف پر کہ ہمیں صرف انصاف چاہئے۔ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے اور آج اس نے اسے فتح یاب فرمایا۔ عمران خان کی جیت پاکستان کی جیت ہے، پاکستان کو یہ جیت مبارک ہو۔

اللہ تعالیٰ نے جب کسی شخص سے کوئی غیر معمولی کام لینا ہوتا ہے تو اسے غیر معمولی صلاحیتوں سے نواز دیتا ہے۔ اس حقیقت سے کون بدبخت انکار کر سکتا ہے کہ اللہ تعالی نے عمران خان کو ہمت، عزم اور ناممکن کو ممکن بنانے جیسی غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ عمران خان صاحب کی پوری زندگی انہیں ممکنات کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ کرکٹ سے لے کر کینسر ہسپتال ہو یا نمل یونیورسٹی کا قیام، یہ کامیابیاں یقیناً بڑی کامیابیاں تھیں اور ان کامیابیوں کے ذریعے اللہ تعالی نے لوگوں کے دلوں میں عمران خان کی محبت پیدا کی اور انہیں ایک بڑے لیڈر کے طور پر ابھارا، لیکن مجھ خاکسار کے نزدیک قدرت نے ان کامیابیوں کے پیش نظر عمران خان کو کسی اور مقصد کے لیے تیار کرنا تھا اور وہ اصل کام جو ان سے لینا تھا وہ پاکستان کی تاریخ کا بدلنا تھا۔

اور یہ تاریخ اس دن بدل گئی تھی جس دن پاکستان کی تاریخ کے مضبوط ترین وزیراعظم جن کے بارے میں یہ تصور کیا جاتا تھا کہ کوئی جج ان کے خلاف فیصلہ نہیں دے گا، سپریم کورٹ نے انہیں جھوٹ اور بد دیانتی کی بنا پر نااہل قرار دے دیا، جس دن ہمارے دلوں میں قانون کی حکمرانی کی ایک امید پیدا ہوئی تھی، اور پھر نواز شریف اور دوسرے جرم کے شریک کار کو سزا سنا کر پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ یہاں طاقتور اور کمزور کیلئے دو مختلف قانون نہیں ہیں، اور یوں پاکستان نے اپنے آپ کو اس تباہی سے بچا لیا جس کی تنبیہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث مبارکہ میں فرمائی تھی۔ جس کا مفہوم کچھ یوں ہے "اے لوگو آگاہ ہو جاؤ، تم سے پہلی قومیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ جب کوئی کمزور جرم کرتا تو اسے سزا دیتے اور جب کوئی طاقتور جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیتے۔"

دو ہزار چودہ کے دھرنے میں ناکامی اور الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ میں مایوسی کے بعد کس کو نظر آ رہا تھا کہ عمران خان دو ہزار اٹھارہ میں حکومت بنا پائیں گے؟ اورکون یہ تصور کرسکتا تھا کہ پچھلے چالیس سالوں سے یوں ملک لوٹنے والوں کا کبھی احتساب ہو پائے گا؟ عمران خان کا ایک دفعہ پھر مزاق اڑایا گیا، طاقت کے نشے میں چور چند فرعون یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید لوگوں کی تقدیر کا فیصلہ وہ خود کرتے ہیں، کسی نے یہ کہا کہ تمہاری قسمت میں وزیراعظم بننا نہیں لکھا

تو کسی نے عمران خان کے ازدواجی زندگی میں مسائل کو موضوع بنا کر ان کا تمسخر اڑایا۔ ظالم اپنی چالاکی اور مکاری پر اترا رہے تھے لیکن وہ یہ بھول گئے تھے کہ وہ جتنے چاہے چالاک ہو جائیں اور جتنی چاہیں چالیں چل لیں، اللہ سے بہتر چال چلنے والا کوئی نہیں ہے، اور جو حق پر ڈٹے رہتے ہیں اور اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں، اللہ انہیں کبھی مایوس نہیں کرتا۔ عمران خان کی زندگی میں کئی موقعے آئے جہاں انہوں نے غلطیاں بھی کیں اور مات بھی کھائی، لیکن اللہ نے کبھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا اور ایک بار پھر عمران خان کی نصرت فرمائی،

پاناما کے انکشافات، نواز شریف صاحب کا قوم سے خطاب اور پھر اسمبلی میں تقریریں فرما کر اپنے ہاتھوں سے اپنا گڑھا کھودتے چلے جانا، اللہ کا سپریم کورٹ کے ججز کے دلوں کو مضبوط کرنا، جس ملک میں کبھی جے آئی ٹی سے کچھ ثابت نہ ہوا ہو وہاں واجد ضیاء جیسے ایماندار شخص کا آنا اور اتنے حقائق اکٹھے کر لینا، یہ محض اتفاق نہیں تھا اور ان تمام محرکات کا مقصود قدرت کا ظالم کو کیفرکردار تک پہنچانا اور اپنے بندے کو کامیابی سے ہمکنار کرنا تھا۔ عمران خان صاحب آپ کو اللہ کی نصرت مبارک ہو اور یہ جیت مبارک ہو۔

انتہائی بدقسمت ہیں وہ لوگ جو ہمیشہ اس تصور کے ساتھ زندگی گزار جاتے ہیں کہ اس کائنات کا نظام اس کائنات کے خالق کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس کی کسی مخلوق یا خلائی مخلوق کے ہاتھوں میں ہے، ان لوگوں نے ایک دفعہ پھر ان تمام محرکات میں سازشی عناصر ڈھونڈنے یا خود پیدا کرنے کی کوشش کی، کسی کا خیال تھا الیکشن نہیں ہونگے، کسی نے کہا فلاں جماعت نون لیگ کا راستہ روکنے کے لیے بنائی گئی ہے، بین الاقوامی میڈیا نے بھی ان افواہوں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انتشار کی سی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے تمام اندرونی اور بیرونی سازشیں بننے والوں کو شکست فاش کیا۔

لوگوں نے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وہ تمام جماعتیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں کہا جارہا تھا کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکیں اور بین الاقوامی مبصرین بھی الیکشن کو شفاف قرار دے رہے ہیں۔ یہ جیت الحمداللہ پاک فوج کی بھی ایک بہت بڑی اخلاقی جیت ہے، جس طرح سے عوام نے انہیں پھول پیش کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا وہ یقینا ہماری فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے منہ پر ایک زور دار تمانچہ ہے۔

ہم قوموں کے عروج و زوال پر نظر دوڑائیں تو یہی پڑھتے آئے ہیں کہ فلاں قوم عیاشیوں میں ڈوبی ہوئی تھی اس لیے زوال کا شکار ہوئی، فلاں حکمران اپنی رعایا سے انصاف نہیں کرتا تھا اس لئے کوئی دوسرا حکمران حملہ آور ہو گیا، آج ہمارا حال اس سے کوئی مختلف نہیں تھا، ہمارے حکمرانوں کی جائیدادیں، رہن سہن اور آسایئشیں ایک طرف اور عوام کی مفلسی اور مفلوک الحالی دوسری طرف، عوام کے لئے رحم اور احساس نام کی کوئی مدھم سی جھلک بھی نظر نہیں آتی ان گزشتہ حکمرانوں کے دلوں میں، ہر کسی نے اپنی اولادوں کو تیار کر رکھا تھا، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ان کے مقابلے میں عمران خان کو کھڑا کر دیا اور آج اس کی جیت نہ ہوتی تو ہماری آنے والی کئی نسلیں ان کے بچوں کی غلام ہوتیں، اور یہ جونکیں شاید تب تک اس ملک کی جان نہ چھوڑتیں جب تک اس ملک کو خدانخواستہ کوئی نیا سیریا یا عراق نہ بنا دیا جاتا۔ عمران خان کی جیت ہماری آنے والی نسلوں کی بھی جیت ہے۔

اور خاص طور پر عمران خان کی جیت ہر اس نوجوان کی جیت ہے جو خواب دیکھتا ہے اور آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ عمران خان نے آج کے نوجوان کو نیا عزم اور ولولہ دیا ہے، ہار کو شکست دینے کا ہنر سکھایا ہے۔ کتنے نوجوان تھے جنہوں نے عمران خان کو اپنا رول ماڈل مان کر کرکٹ میں نام پیدا کیا۔ اور سیاست میں عمران خان سے پہلے کوئی نوجوان سیاست کی طرف منہ نہیں کرتا تھا، عمران خان نے پاکستان کی سیاست کی بھی تاریخ بدل دی ہے، اور آج کے نوجوان کو شعور دیا سیاست کو حقیقی معنوں میں ایک عبادت کے طور پر پیش کیا ہے۔ ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ عمران خان کی کامیابی سے انسپائریشن حاصل کریں گے، اور کون کہہ سکتا ہے کب کوئی نیا عمران خان پیدا ہو جائے۔

عمران خان کی جیت پاکستان پر اللہ کی خاص
نظر عنایت ہے۔ پاکستان کو یہ جیت مبارک ہو۔

تحریر : عامر عبدالحمید ​

آپ نے ماشاءاللہ بہت اور سچا اچھا کالم تحریر کیا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی جیت پاکستان پر اللہ کی خاص نظر عنایت ہے ، لیکن آپ نے پانچویں پیراگراف میں عمران خان کے دھرنے کو ناکام کہا ، میں آپکی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا ، دھرنے نے ہی دراصل پاکستانی عوام کو شعور دیا ، پاکستانی عوام کو پہلی مرتبہ کسی نے ان کے حقوق کا بتایا ، لٹیرے چور ڈاکوؤں کی اصل حقیقت عوام کے سامنے رکھی ، عوام کو ان کے ووٹ کی قدرو قیمت سے شناسائی ہوئی ، اور عوام کو پہلی بار پتہ چلا کہ ان کا ووٹ کتنا طاقتور ہے اور ان کے ساتھ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کی شکل میں دراصل کتنا بڑا تاریخی دھوکہ کیا گیا ہے ، میرے خیال میں اگر دھرنا نہ ہوتا تو آج الیکشن 2018 کا نتیجہ بھی اتنا خوبصورت اور دلکش نہ ہوتا​