سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر اسلام آباد پولیس کا ردعمل سامنے آگیا ہے،
ترجمان پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ دھمکیاں دینے والوں سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس تمام جھوٹے الزامات کے خلاف قانون کے مطابق عمل کرے گی۔
ترجمان نے مزید لکھا کہ ہم نے قوم کی خدمت کا حلف اٹھا رکھا ہے، اسلام آباد پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے جاری رکھے گی،ٹویٹ میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کا خاتون افسر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دینا ریاستی اداروں کے خلاف عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عوام اور وطن کیلیے اپنے کام کو سنجیدگی سے لیتی ہے، پولیس ایک منظم ادارہ ہے، ہم ہر حال میں اپنے فرائض سرانجام دینے کے پابند ہیں اور کسی قسم کی بدنظمی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو بطور ادارہ ساکھ متاثر کرنے اور متنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Aithay rakh, kiya yeh Police kisi Nooni ya Pipli k khilaaf aisa keh sakti hay? Even in PTI govt, never heard that Police has reacted in this way against Zardari, Shareefs or any of their party members.
سچ سننے کی تاب تو اس ملک میں بڑے بڑوں کو نہیں یہ بیچارے تو پھر بھی رسہ گیر پُلسیے ہیں . ان سے ایسی ہی دھمکیوں کی امید کی جا سکتی ہے پولیس مینوئل کے مطابق کسی شریف آدمی کو تنگ کرنا انکی پیشہ وارنہ ٹریننگ کا جز و لا اینفک ہے