Advertisement

عمران خان کی تقاریر،سیاسی سرگرمیاں میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی کافیصلہ معطل

ik-ph11i31.jpg

سندھ ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر اور سیاسی سرگرمیاں میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا کے احکامات کو معطل کر دیا ہے۔

عدالت نے پیمرا آرڈر کو غیر آئینی قرار دے دیا ہےاور کہا ہے کہ پیمرا کا عمران خان کی تقاریر یا سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانا آئین کے آرٹیکل 10اے کی خلاف ورزی ہے


عدالت نے فیصلہ تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار ایسا بنیادی حق ہے کہ جس کے بغیر کوئی اور حق حاصل ہی نہیں کیا جا سکتا، آزادی اظہار کا حق تمام دیگر انسانی حقوق کا ضامن ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ اس حق کی اعلیٰ ترین اہمیت ہی یہ ہے کہ اسے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے باب میں شامل کیا گیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ نامناسب اور دباؤ پر مبنی کریک ڈاؤن کر کے درخواست گزار کے تنظیم سازی کے حق کو پائمال کیا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر کا کہنا تھا کہ پیمرا کا حکم قانون کے لحاظ سے برا ہے کیونکہ یہ ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانے کے لیے لگایا گیا تھا، پیمرا کے چیئرمین نے پیمرا بورڈ اور کونسل آف کمپلائنس کے کورم کو نظر انداز کرتے ہوئے تنہا حکم جاری کیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکم امتناعی کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین اور اراکین کو نہیں سنا گیا۔

بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ پیمرا کا حکم اسلامی جمہوریہ پاکستان، 1973 کے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19-A میں موجود آزادی اظہار اور معلومات کی آزادی کے دوہری حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
 
Yeh adalti hukam bhi WARRH jaee ga jaisey baqi sare adalti hukam WARRH chuke hain. Jab tak company ki hakumat hai hukam company ka chale ga, adalton ka nahin. Ab is judge ka tabadla sindh ke door daraaz distric main ker diya jaee ga agle chund dinon main.
 
Advertisement
Advertisement