کیا واقعی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور دیگر قیدیوں سے ملاقات ہائی سیکیورٹی رسک کے پیش نظر اور اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے؟ جیو کے اپنے ہی اخبار نے بھانڈا پھوڑدیا
پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی ہے جس کی وجہ دہشتگردوں کے ممکنہ حملے ہیں لیکن تجزیہ کار یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں، انکا کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیاسی ہے اور یہ اسلئے کیا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت نہ کرسکے۔
تجزیہ کار دوسری وجہ یہ بتارہے ہیں کہ حکومت کو کسی بڑی احتجاجی تحریک کا خدشہ ہے اور یہ پابندی اسلئے بھی لگی ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت عمران خان سے احتجاج کے سلسلے میں مشاورت نہ کرسکے۔
جنگ دی نیوز کے مطابق ببظاہر یہ فیصلہ گزشتہ دنوں بعض افغان مشکوک افراد کی گرفتاری کے بعد کیا گیا تاہم اسلام آباد میں موجود ایک باخبر ذریعے کے مطابق درحقیقت عمران خان ملاقاتیوں کے ذریعے پیغام رسانی کررہے تھے جس کے شواہد موجود ہیں۔
جنگ دی نیوز کے مطابق یہ ایسے پیغامات تھے جن سے جن سے حکومتی امور اور قومی سطح کے فیصلوں میں کی جانے والی پیش رفت کمزور کرنے، قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، رکاوٹیں ڈالنے اور کارروائی کی راہ میں مزاحمت ہونے کیلئے کی جارہی تھی۔
یہ فیصلے تحریک انصاف کے چئیرمین نے کرنے تھے جو اس وقت بیرسٹر گور ہیں مگر یہ فیصلہ اڈیالہ جیل سے ہورہے تھے۔
اخبار کے مطابق سب سے بڑھ کر یہ کہ نہ صرف صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تقرری کا فیصلہ بھی اڈیالہ جیل سے ہوا، بلکہ کابینہ کی تشکیل کیلئے بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈہ پور تمام فائلیں اور دستاویز لیکر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
یادرہے کہ پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اڈیالا جیل کا دورہ کرنے سے روک دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے درخواست کی جائے کہ وہ جیل کا دورہ ملتوی کردیں۔
Loading X post…
Open original post on Xخط میں آئی جی جیل خانہ جات کے نام مراسلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں اڈیالہ جیل، اٹک ، میانوالی اور ڈی جی خان جیل میں سکیورٹی تھریٹس کا ذکر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahi11hh31.jpg
Advertisement





