پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم بنادیں، اوورسیز پاکستانی ملک کا سارا قرضہ اتار دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم بنادیا جائے تو اوورسیز پاکستانی ملک کا سارا قرضہ اتاردیں گے، عمران خان کے ہاتھ کتنے بندھے ہوئے تھے، سب کچھ سامنے آچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ن لیگ، پیپلزپارٹی اور متحدہ کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کررہے ہیں، مولانا سے اسد قیصر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، میں نے خود پیرپگارا سے بات کی، پی ٹی آئی پاکستان کے مفاد کے متصادم کسی چیز کا سوچ بھی نہیں سکتی۔
Loading X post…
Open original post on Xلطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ پارلیمان اور اسمبلیاں عوام کی ترجمان ہونی چاہیے، عمران خان نے کہا ہے کہ وہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ان لوگوں کو حکومت دی گئی تو یہ پھر سے اپنی تجوریاں بھر کر باہر بھاگ جائیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے محمود خان اچکزئی کو صدر نامزد کیا، محمود خان اچکزئی کی کل کی تقریر بھی ہماری جماعت کے بیانیے سے ہم آہنگ تھی، ہم نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/latifk1h1.jpg
Advertisement





