Advertisement

عمران خان کو مچھ جیل، سکھر جیل رکھنے کی تجویز مسترد:محمد مالک

(عمران خان کی اڈیالہ جیل سے کسی اور جیل منتقلی کے حوالے سے) سے اعلیٰ ترین سطح پر ڈسکشنز ہوئیں جن میں تین آپشنز زیرِ غور آئے۔ پہلا آپشن مچھ جیل کا تھا مگر اسے انٹیلی جنس رپورٹس پر اسلئے رد کر دیا گیا کیونکہ وہاں دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔ دوسری آپشن سکھر جیل کی تھی مگر وہاں اسوقت ہائی پروفائل دہشتگرد اور مذہبی انتہا پسند جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قیدی ہیں، اسلئے یہ آپشن بھی ختم کردیا گیا۔ (تیسری آپشن ) اٹک فورٹ کو بڑی سنجیدگی سے زیرِ غور لایا گیا مگر اسے ابھی اسلئے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ اٹک فورٹ بالکل پنجاب اور کے پی کے بارڈر پر ہے اور اگر کے پی سے 20، 25 ہزار لوگ آتے ہیں اور وہاں پر کوئی ہنگامہ ہوتا ہے تو امن و امان کی بڑی سنگین صورتحال ہوسکتی ہے: محمد مالک
Loading X post…
Open original post on X

جنرل فیض حمید کی سزا شروع ہوگئی ہے مگر وہ کسی سویلین جیل میں نہیں ہیں۔ راولپنڈی کی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں ایک سیف ہاوس تھا جس میں 90 سے 100 کے قریب لوگوں کے رکھنے کی گنجائش ہے۔ جنرل فیض حمید کو وہاں پہ رکھا گیا ہے: محمد مالک
Loading X post…
Open original post on X
​