Advertisement

عمران خان کو جیل میں سہولیات نہ دینا ظلم و سفاکی ہے،پی ٹی آئی کور کمیٹی

RTSJ610N-imran-khan.jpg


پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس

اٹک جیل میں چیئرمین تحریک انصاف کو قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدِ تنہائی میں رکھنے کی شدید مذمت

قانون کے مطابق چیئرمین عمران خان کو جیل میں بنیادی سہولیات کی بدستور عدم دستیابی بھی ظلم و سفاکیّت قرار

چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ میں آج کی سماعت اور عدالتِ عظمیٰ کی آبزرویشنز خوش آئند قرار

عدالت سے سزا یافتہ مجرمہ مریم نواز کی سرکردگی میں چیف جسٹس آف پاکستان سمیت ساتھی ججز کیخلاف شرانگیز پراپیگنڈہ مہم، دھونس اور غنڈہ گردی کے ذریعے عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی شرمناک کوشش قرار

پاکستان تحریک انصاف کا نوّے روز کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کے انعقاد کا بھی پرزور مطالبہ

صدرِمملکت کی بذریعہ خط چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کی دعوت خوش آئند قرار

چیف الیکشن کمشنر پر آئین کی حدود سے تجاوز کی روش ترک کرنے اور انتخابات کے 90 روز کی دستوری مدت میں انعقاد کیلئے تیاریاں تیز کرنے کیلئے زور

اجلاس میں بدترین معاشی تباہی اور اس سے نہایت تیزی سے پھیلتی غربت کا بھی مفصل جائزہ

بجلی، گیس اور خوراک سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ پر عوام کی تیزی سے ختم ہوتی دسترس پر حکومتی بےعملی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

کور کمیٹی کی جانب سے تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپّی کے اغواء کی بھی شدید مذمت اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ

اجلاس میں پاکستان میں ”حقیقی آزادی اور اصلی جمہوریت“ کے حصول کے ہدف سے کسی صورت پسپائی اختیار نہ کرنے پر اتفاق


تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود چیئرمین عمران خان کی بلند پایہ، باہمّت اور اولوالعزم قیادت میں حقیقی آزادی اور اصلی جمہوریت کی تحریک آگے بڑھانے پر بھی مکمل اتفاق

ریاست کے بدترین جبر اور وحشت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کیطرح کھڑے ہونے اور قید و بند، انتقام و تضحیک اور ظلم و تشدد کے سامنے ہتھیار نہ ڈالنے پر خصوصاً دلیر خواتین کارکنان کو زبردست خراج تحسین

چیئرمین عمران خان کے بلند حوصلوں کو توڑنے کیلئے جیل میں ظلم و ستم کی سیاہ تاریخ رقم کی جارہی ہے، کور کمیٹی تحریک انصاف

اللہ کی مدد اور نصرت سے چیئرمین تحریک انصاف کے حوصلے نہایت بلند ہیں اور وہ حقیقی آزادی و اصلی جمہوریت کے ہدف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے پر آمادہ نہیں، کور کمیٹی تحریک انصاف

ظلم و بربریت کی تاریک رات جلد ختم ہونے کو ہے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں اپنی اصل راہ پر گامزن ہوگا، کورکمیٹی تحریک انصاف

مکمل اتحاد، یگانگت اور یکسوئی سے عمران خان کی قیادت میں اپنی تحریک آگے بڑھائیں گے اور ملک کو قائد و اقبال کے پاکستان کی صورت میں ڈھالیں گے، کور کمیٹی تحریک انصاف

منجانب : مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
​