Advertisement

عمران خان کا چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کااظہار۔

اہم خبر ،اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار،عمران خان نے چیف جسٹس عامر فاروق کی مقدمات سے علحیدگی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
چیف جسٹس عامر فاروق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے خود کو علیحدہ کریں ، استدعا
واقعات کی ایک طویل فہرست ہے جو چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کی وجہ بنا ، درخواست
چیف جسٹس کا آفس سنبھالنے کے بعد جسٹس عامر فاروق نے سابق چیئرمین پی ٹی کے معاملے میں ون مین ہائیکورٹ کا تاثر دیا، درخواست
انٹرا کورٹ اپیلوں کے علاؤہ ہر سنگل اور دو رکنی بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے خود کو شامل کیا، درخواست
اب تک سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 120درخواستوں پر چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کرچکے ہیں ، درخواست
چیف جسٹس عامر فاروق کی وجہ سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کا ٹرائل خلاف قانون چلایا گیا ، درخواست
کاغذات نامزدگی میں اپنے زیر کفالت افراد کی تعداد سے متعلق کیس بھی چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کیا، درخواست
درخواست گزار کی طرف سے سنگل رکنی بنچ پر اعتراض کے بعد تین بنچ تشکیل دیا گیا ،درخواست
تین رکنی بنچ نے اکثریتی فیصلہ دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درخواست کو مسترد کیا ، درخواست
چیف جسٹس عامر فاروق نے نہ صرف اکثریتی فیصلے کو وہب سائٹ سے ہٹوایا بلکہ پریس ریلیز بھی جاری کی، درخواست گزار
بانی پی ٹی آئی چیف جسٹس عامر فاروق پر سے اعتماد کھو چکے ہیں، درخواست
درخواست گزار کو چیف جسٹس عامر فاروق سے انصاف ملنے کی توقع نہیں رہی، درخواست
چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتمادی بے وجہ نہیں بلکہ ایک مدت سے ہونے والے واقعات کا نتیجہ ہے، درخواست

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X
​