پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے صدرِ مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا ، جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی صدر مملکت کو ارسال کر دی گئیں۔
خط میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عوامی سطح پر نہایت ہوشرباء انکشافات ہوئے ہیں، منظر عام پر آنے والی معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ جنرل باجوہ اپنے حلف کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،
عمران خان نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے جاوید چوہدری کے روبرو اعتراف کیا کہ ’’ہم عمران خان کو ملک کے لئے خطرہ سمجھتے تھے‘‘ ، جنرل باجوہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ’’ہمارے خیال میں اگر عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کو نقصان ہوگا‘‘،
خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کی جانب سے ’’ہم ’’کے لفظ کا استعمال تحقیق طلب ہے،
تحقیق کی جائے کہ جنرل باجوہ کی جانب سے استعمال کیے گئے اس ’’ہم‘‘ سے کیا مراد ہے، جنرل باجوہ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ منتخب وزیراعظم کے اقتدار میں رہنے کے باعث ملک کے لئے خطرناک ہونے کے حوالے سے فیصلہ کریں، یہ فیصلہ صرف اور صرف عوام کا ہے کہ وہ کسے وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں، جنرل باجوہ کا اس ضمن میں خود کو فیصلہ ساز بنانا آئین کے آرٹیکل 244 اور تیسرے شیڈول میں دیے گئے حلف کی صریح خلاف ورزی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ جنرل باجوہ نے اپنی گفتگو میں نیب کو کنٹرول کرنے کا دعوی بھی کیا، اس دعوے کی حقیقت سے قطعا نظر جنرل باجوہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے شوکت ترین کے خلاف نیب کا مقدمہ ختم کروایا، جنرل باجوہ کا یہ دعوی بھی حلف کی صریح خلاف ورزی ہے۔
خط میں عمران خان نے کہا کہ آئین کے تحت افواج پاکستان بذات خود وزارتِ دفاع کے ماتحت ایک ڈیپارٹمنٹ ہے، آئینی نظم کے تحت سویلین حکام یا خودمختار ادارے فوج کے ماتحت نہیں، جنرل باجوہ نے ایک دوسرے صحافی آفتاب اقبال سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ان کے پاس وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی گفتگو کی ریکارڈنگز موجود ہیں، پاکستانی صحافی آفتاب اقبال نے یہ تمام تفصیلات اپنے وی لاگ کے ذریعے قوم کے سامنے رکھی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ جنرل باجوہ کی جانب سے وزیراعظم سے کی جانے والی گفتگو کی ریکارڈنگز آرمی چیف کے حلف اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، اس سوال کا جواب اہم ہے کہ جنرل باجوہ کیوں اور کس حیثیت و اختیار سے خفیہ بات چیت ریکارڈ کیا کرتے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا خط میں کہنا تھا کہ روس، یوکرائن جنگ پر حکومت کی غیر جانبداریت کی پالیسی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی جنرل باجوہ نے اپنے حلف کے تقاضوں کو پامال کیا، جنرل باجوہ نے 2 اپریل 2022 کو اسلام آباد سکیورٹی کانفرنس میں روس یوکرائن جنگ پر حکومت پاکستان کی پالیسی سے یکسر متضاد مؤقف اپنایا، میں نشاندہی کر دوں کہ معاملے پر حکومت پاکستان کی پالیسی کو وزارت خارجہ اور متعلقہ ماہرین سمیت تمام فریقین کے مابین مکمل اتفاق رائے سے مرتب کیا گیا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کا چیپٹر دوم اور خاص طور پر آرٹیل 243، 244 افواج پاکستان کے دائرہ اختیار کی وضاحت کرتے ہیں، صدر مملکت اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر ہونے کے ناطے آپ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ آپ معاملے کا فوری نوٹس لیں، تحقیقات کے ذریعے تعین کیا جائے کہ آیا آئین کے تحت آرمی چیف کے حلف کی ایسی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
خان صاب جان دیو . پہلے کونسی کسی بات پر سپریم کورٹ یا کسی اور نے صدر کے خطوط پر کوئی تحقیقات کی ہے؟؟ سائفر، چیف الیکشن کمشنر کی جانبدارانہ حرکتوں، آپ پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف شہید کے متعلق صدر کے خطوط پر سپریم کورٹ نے کونسی لفٹ کروائی ہے جو اب حاجی پر کوئی تحقیقات ہو جائیں گی؟؟؟

exactly ... later people will not be questioning IK, what you did when you have found this violation of his contract.
But the main question is: when IK will come in power, will he take any action? or will he be able to take any action against him (considering army centre of power, unfortunately).
خان صاب جان دیو . پہلے کونسی کسی بات پر سپریم کورٹ یا کسی اور نے صدر کے خطوط پر کوئی تحقیقات کی ہے؟؟ سائفر، چیف الیکشن کمشنر کی جانبدارانہ حرکتوں، آپ پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف شہید کے متعلق صدر کے خطوط پر سپریم کورٹ نے کونسی لفٹ کروائی ہے جو اب حاجی پر کوئی تحقیقات ہو جائیں گی؟؟؟
خان صاب جان دیو . پہلے کونسی کسی بات پر سپریم کورٹ یا کسی اور نے صدر کے خطوط پر کوئی تحقیقات کی ہے؟؟ سائفر، چیف الیکشن کمشنر کی جانبدارانہ حرکتوں، آپ پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف شہید کے متعلق صدر کے خطوط پر سپریم کورٹ نے کونسی لفٹ کروائی ہے جو اب حاجی پر کوئی تحقیقات ہو جائیں گی؟؟؟
Bhutto prepared Hamood ur Rehman commission report. What course did the history take?
NS, using his legitimate power (for illegitimate purposes) dismissed Musharraf and appointed Gen Zaheer ud Din Butt as new Chief, he was also DG ISI at that time. What happened?
یہاں جس کی لاٹھی، اس کی بھینس، اور بھینس کے آگے بین بجانے سے کوئی فائدہ نہیں۔ یہاں کب اور کونسا قانون اور آئین چلا ہے؟

If they were taping it for the welfare of the country then you could have an argument of it's morality, but knowing that such things are done to blackmail and later used for personal benefits is really a thing of concern.