شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی مذموم کوشش ہے۔
عمران خان کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے، عمران خان بتائیں کہ جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امر بالمعروف تھا؟
سلیمان شہباز نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دے، امر بالمعروف پر عمل کرتے تو بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کو اپنا فرنٹ مین نہ بناتے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ امر بالمعروف پر عمل کرتے تو شہدا کے خلاف غلیظ مہم نہ چلاتے، امر بالعروف کو چھوڑو اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرو۔
سلیمان شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، فوج نے نہیں۔
سلیمان شہباز سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان جو ریاست مدینہ تم بنا کر گئے اس میں توشہ خانہ چوری پر تمہارے ہاتھ کاٹ دینے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے، میرے خاندان اور مسلم لیگ (ن) کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ آپ قومی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کرکے برطانیہ میں بھی ہار گئے۔
Advertisement





