Advertisement

عمران خان کالائیوٹیلی تھون کامیابی سے ہمکنار، کتنے ارب جمع ہوئے؟

tele111i1i3.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا احسن اقدام، ڈھائی گھنٹے کی کامیاب ٹیلی تھون کرکے ملک بھر میں سیلاب زدگان کیلیے پانچ ارب روپے سے زائد کا فنڈ اکٹھا کرلیا، عمران خان کی ٹیلی تھون مہم میں سیاست دان، فنکاروں اور معروف شخصیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب پرویز الٰہی، سابق کرکٹر انضمام الحق، اداکارہ عتیقہ اوڈھو، حمزہ علی عباسی، جاوید شیخ، شان شاہد، رائٹر خلیل الرحمان قمر ، گلوکار سلمان احمد، ابرار الحق سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

عمران خان نے ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے قوم کو پیغام دیا کہ اس وقت ملک میں بہت بڑا امتحان ہے، سیلاب کی وجہ سے پوراملک متاثر ہے، ہم ملک کر ملک کو درپیش مسائل کا مل کر مقابلی کریں گے،ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ہمارے نوجوان رضاکار فورس میں شامل ہوں اور متاثرین کی مدد کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایک کنٹرول روم بنا رہے ہیں جس کے ذریعے رضاکاروں کو گائیڈ کریں گے اور ڈائریکشن دیں گے تاکہ رضاکارمتاثرہ لوگوں تک پہنچیں،جانی نقصان کی اطلاعات ہیں کہ ایک ہزارسے زائد اموات ہوئیں جبکہ سیلاب سے مالی طور پر تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ایک ہزار ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ 2010 کے سیلاب میں قوم کو متاثرین کی مدد کرتے ہوئے دیکھا ہے اب بھی مشکل گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی بھرپور مدد کرے گی،جو بھی فنڈز ملیں گے اسے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں خرچ کیا جائے گا ہمارا مقصد ہے کہ جتنے بھی فنڈز جمع ہوں گے سیلاب متاثرین پر خرچ کریں گے۔

اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے تین کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا، سینئر صحافی صابر شاکر نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی فیملی نے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ان کی 9 سالہ بھانجی اس کار خیر میں پچاس ہزار روپے کا عطیہ دیا جبکہ ان کے امریکا میں مقیم دوستوں نے 50 ہزار ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی نے سیلاب متاثرین کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپےامداد کا اعلان کیا،اوورسیز پاکستانی نے نام بتائے بغیر 10لاکھ روپے کی امداد دی جبکہ امریکا سے ایک پاکستانی کی جانب سے 22 کروڑ روپے امداد دی گئی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے سیلاب متاثرین کے لیے تین کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے، برطانوی نژاد پاکستان باکسر عامر خان کی جانب سے بھی پانچ ملین روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا، ایک اور اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے پانچ ملین روپے کی امداد دی گئی،

ایک پاکستانی شہری نے اپنا عمرے پر جانے کا پروگرام کینسل کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، پاکستانی شہری عدنان اسد نے سیلاب متاثرین کے لیے دوکروڑ پچاس لاکھ کی امداد دی، ان سے متعلق عمران خان نے بتایا کہ عدنان اسد میرے کلاس فیلو ہیں الیکشن کمیشن نے انہیں فارن فنڈنگ پر طلب کیا ہے،ٹیلی تھون مہم کے اختتام پر معروف مذہبی اسکالر طارق جمیل نے دعا کی کہ اللہ یہ مصیبت جلد ٹال دے اور اس سیلاب سے ہونے والے نقصان کو جلد پورا کیا جاسکے۔