عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، بشریٰ بی بی کا سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طرف سے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی طرف سے لکھے گئے خط میں سیکرٹری داخلہ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں منتقل کیا جائے۔ عمران خان پر اس سے پہلے بھی 2 دفعہ قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اب بھی ان کی جان کو اٹک جیل میں خطرہ ہے، مجھے خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جیل میں زہر نہ دے دیا جائے۔
خط کے متن میں بشریٰ بی بی نے لکھا کہ عمران خان ہائیکورٹ کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ انہیں قانونی ٹیم سے ملنے دیا جائے جس کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم عدالت کے سامنے اس معاملے کو اٹھائیں گے۔ عمران خان صاحب اس وقت بالکل خیریت سے ہیں لیکن انہیں سی کلاس میں رکھا گیا ہے۔ عمران خان کو بی کلاس دی جائے اور گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے۔
بشریٰ بی بی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد عدالتی حکم کے باوجود اڈیالہ جیل راولپنڈی کے بجائے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ عمران خان ملک کے سابق وزیراعظم رہ چکے ہیں ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک مناسب نہیں ہے اور یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ انہیں کھانے میں زہر ملا دیا جا سکتا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xعلاوہ ازیں عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی طرف سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ان کی خارج ضمانتوں کی بحالی اور مزید کسی مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ بشریٰ بی بی کی طرف سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دے دی گئی ہے تاکہ ان تک ڈاکٹر کی رسائی، محفوظ کھانا اور قانون کے مطابق جیل کے اندر رویہ اور اٹک جیل سے اڈیالہ جیل شفٹ کرنے کے حوالے استدعا کی ہے۔
Loading X post…
Open original post on XAdvertisement





