Advertisement

عمران خان پر مقدمہ کی تاریخ تک سات اور لوگوں نے بھی سائفر واپس نہیں کیا تھا

6ihaccsjjsipss.png

اسلا م آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اہم انکشاف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں سزا کے خلاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدراور ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل نےدلائل دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جس تاریخ کو عمران خان کے خلا ف سائفر کا مقدمہ درج ہوا اس تاریخ تک مزید سات لوگ ایسے تھے جنہوں نے یہ سائفر واپس نہیں کیا تھا، مگر مقدمہ صرف عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر درج کیا گیا۔

سلمان صفدر نے کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس آرٹیکل 10اے کے فیئر ٹرائل کے تقاضوں کے منافی قرار دیا جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے قانونی دلائل دیں۔


سلمان صفدر نے کہا کہ یہی کنفوژن تھی، میں بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ کیس کو میرٹ پر سن کر فیصلہ کیا جائے ، کیس وزارت خارجہ کا تھا مگر وزارت داخلہ نے اس کو ہائی جیک کرلیا، ان کا یہ کہنا ہے کہ سائفر پانچ لوگوں کو بھجوایا گیا، آپ کا کہنا ہے کہ پانچ لوگوں کو سائفر کی کاپی بھیجی گئی، ایک کاپی واپس نہیں آئی تو میں اس کو سائفر نہیں کاپی کہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان و شاہ محمود قریشی پر سائفر کا متن بتانے کا الزام لگایا گیا، اگر واقعی ایسا ہے تو پھر اس متن کو صفحہ مثل پر لے آتے، ہم سائفر پڑھیں گے تو متن کاموازنہ کرسکیں گے، عمران خان پر 17 ماہ بعد 15 اگست کو سائفر کی کاپی واپس نا کرنے کا مقدمہ درج وہوا، دستاویزات بتاتی ہیں کہ 9 لوگوں کو سائفر کی کاپی بھیجی گئی، باقی 7 افراد سے مقدمے کے اندراج کے بعد سائفر کی کاپی واپس آئیں، ایف آئی آر سے پہلے صرف صدر مملک کی کاپی واپس آئی تھیم، باقی 7 افراد سے بھی سائفر 17 ماہ بعد واپس آیا ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کواپنے دلائل کل جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔