Advertisement

عمران خان علی امین گنڈاپور سے ناراض؟نصرت جاوید کادعویٰ

میرے پاس ایک اطلاع آئی ہے جسے میں نے 2 جگہ سے چیک کیا ہے، محترمہ بشریٰ بی بی وزیر اعلیٰ کے پی ہاؤس میں نہیں رہ رہیں، علی امین گنڈا پور کے بارے میں انہوں نے پہلے رپورٹس دی تھیں،

اب کچھ آڈیو بھی ان کے پاس ہیں جن میں علی امین اپنے بانی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، علی امین سے عمران خان اس وجہ سے بھی ناراض ہوئے ہیں کہ حال ہی میں ان کی ملاقات محسن نقوی سے ہوئی ہے، عمران خان تک جو اطلاعات پہنچی ہیں وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ 26 نومبر کارکنوں کے ساتھ بہت برا ہوا ہے، بشریٰ مشکل کی اس گھڑی میں کھڑی رہیں

علی امین گنڈا پور بھاگا تھا وہ نہیں بھاگیں، بشریٰ بی بی کے کنٹینر کے تحفظ کی زمہ داری بھی علی امین گنڈا پور کے پاس تھی، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

گیم کچھ اس طرح کی چل رہی ہے کہ بالآخر علی امین گنڈا پور کو کہا جائے گا کہ آپ عہدہ چھوڑ دیں یا پھر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے

آپ کو یاد ہے بشریٰ بی بی مانسہرہ میں بابر سلیم سواتی کے گھر گئی تھی، پشاور میں یہ افواہ ہے کہ عمران خان کا علی امین گنڈا پور کے بارے میں جو بگھڑا منہ ہے وہ خاص طور پر کہ اگر جوڈیشل کمیشن بن گیا ہوتا تو یہ محسن نقوی سے ملتے تو شاید انہیں اتنی تکلیف نہ ہوتی

بشریٰ بی بی تو ان سے مشن کامیاب نہ ہونے پر ناراض تھیں، اب انہوں نے آڈیو دی ہے، جو لوگ آخری مل کے آ رہے ہیں وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ اڈیالہ کے قیدی اپنے تحریک انصاف کے لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ حکومت سے باقاعدہ ٹائم فریم لیں، اصل تکلیف تو وہ ہو رہی ہے جن کو سزائیں ہو گئی ہیں، مجھے لگ رہا ہے کہ اس پر کوئی نہیں جھکے گا، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X
​