سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک سے کیا گیا ایک شکوہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ جمائما نے جمعے کی شب ایکس پر ایک طویل پوسٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے گلہ کیا ہے کہ تقریباً 36 لاکھ فالوورز کے باوجود اُن کی عمران خان سے متعلق ٹوئٹس پاکستان میں بہت کم لوگوں تک پہنچ پا رہی ہیں۔ جمائما ماضی میں بھی عمران خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر متحرک رہ چکی ہیں۔ تاہم اُن کی جانب سے یہ حالیہ پوسٹس ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں، جب عمران خان کے بیٹوں اور دیگر اہلخانہ کی جانب سے یہ شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ عمران خان کی صحت سے متعلق اُنھیں آگاہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران عمران خان کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جیل منتقل کرنے کی بھی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ جمائما نے اپنی پوسٹ میں ایکس کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے چیٹ بوٹ گروک کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اُن کی پوسٹس کی ’سیکرٹ تھروٹلنگ‘ کی جا رہی ہے۔ بی بی سی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ’سیکرٹ تھروٹلنگ‘ کا کیا مطلب ہے؟ ایکس کا ماضی میں اس نوعیت کی شکایات پر کیا مؤقف رہا ہے اور ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں؟