Advertisement

"عمران خان سے فی ملاقات 10ہزار فیس مقرر کردیں، مالی مسائل حل ہوجائیں گے"

iqbalah11234.jpg


قومی اسمبلی کے رکن اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات پر فیس مقرر کردی جائے، فی ملاقات 10ہزار روپے فیس رکھ دیں اتنی رقم جمع ہوجائے گی کہ کوئی مالی مسئلہ نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق فاٹا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے اقبال آفریدی نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے توانائی(پاور ڈویژن) کے اجلاس میں کیا، اجلاس میں سیکرٹری توانائی نے کمیٹی کو وزارت توانائی اور متعلقہ اداروں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن اقبال آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے علاقوں میں ایک گھنٹہ کیلئے بجلی ہی آتی، بجلی کیلئے ہفتہ ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے، ایک ہفتے بعد ایک ڈویژن کو بجلی فراہم کی جاتی ہے،یہ ناانصافی کیوں ہورہی ہے، ہمیں سیدھا سیدھا کہا جائے کہ ہم ایک بار پھر الگ ہوجائیں۔

انہوں نے پاور ڈویژن حکام کیجانب سے 39 ارب روپے کی فری بجلی دینے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 39 ارب میں سے ایک ارب کی بجلی بھی خرچ نہیں ہوتی، قیام پاکستان سے آج تک فاٹا کے علاقے میں بجلی کی سپلائی کا نظام اور تاریں ہی موجود نہیں ہیں، ڈیمز کو فروخت مت کریں اگر پیسو ں کا مسئلہ ہے تو عمران خان سے ملاقات پر فیس لگادیں۔

رکن قومی اسمبلی نے تجویز دی کہ عمران خان سے ملاقات پر 10ہزار روپے ٹیکس لگادیں اتنا پیسہ اکھٹا ہوگا کہ کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔

محمد اقبال آفریدی اس گفتگو کے بعد کمیٹی اجلاس چھوڑ کر واک آؤٹ کرگئے جس پر ن لیگی رکن کمیٹی رانا محمد حیات نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلی اجلاس میں بھی یہی سب کچھ کرتے ہیں۔
 
اس منحوس کا بوتھا دیکھنے کیلئے تو کوئی 10 روپے نہ دے، دس ہزار کون دے گا۔حکومت میں آنے سے پہلے یہ کہتا تھا کہ پاکستان کا سارا قرضہ تو اوورسیز پاکستانی ہی اتار دیں گے ان کو بس ایماندار قیادت چاہئے۔ پھر جب یہ وڈا ایماندار حکومت میں آیا تو کیا ہوا ساری دنیا نے دیکھ لیا، کسی اوورسیز یوتھیے نے ٹکا نہیں دیا اور ایک ارب ڈالر کیلئے کشکول اٹھائے آئی ایم ایف کے در پر بھیک مانگتا رہا۔۔۔ ​
 
Advertisement

اس سے بہتر ہے پٹواریوں کو چھتر مارنے پر 10 روپے لگا دیں پھر پاکستان ایشئین ٹائیگر بن جائے گا اور ایشیا کے سب ملکوں کو قرضے بھی دے سکے گا۔

Cracking Up Lol GIF
​