وفاقی وزراء رانا ثنا ء اللہ ، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان پر وزیرآباد میں ہونےو الے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی ، اس جےآئی ٹی نے کیس کی تحقیقات کیلئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو طلب کررکھا تھا۔
تینوں وزراء کو جے آئی ٹی کی جانب سےنوٹس بھیجے گئے جس میں انہیں دن 11 بجے سی سی پی او آفس لاہور میں بیانات قلمبند کروانے کیلئے پیش ہونے کی ہدایات دی گئی تھیں، تاہم تینوں وفاقی وزراء نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نا ہونے کا فیصلہ کیا۔
Loading X post…
Open original post on Xمیڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تینوں وزراء کو ن لیگی قیادت نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نا ہونے کی ہدایات جاری کیں،جس کے بعد ان تینوں نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نا ہونے کا فیصلہ کیا ، ن لیگ نے اس حوالے سے موقف اپنایا ہے کہ یہ جے آئی ٹی سیاسی بنیادوں پر ن لیگی اراکین کو طلب کررہی ہے،اس حملے سے تینوں وفاقی وزراء کا کوئی تعلق نہیں ہے تو انہیں کیوں طلب کیاجارہا ہے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11wusazpaishnahiye.jpg
Advertisement





