Advertisement

عمران خان،عارف علوی کو پارٹی چیئرمین بنانےکی تجویز پرغصہ ہیں:ذوالفقار راحت

6221bc8252978.jpg


اگر قاسم کے ابا سمجھتے ہیں کہ صدر مملکت ان کے لیے بیکار ہو گئے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں: سینئر صحافی

سینئر صحافی وتجزیہ کار ذوالفقار راحت نے نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے ماضی کی پلیٹس کم زیادہ ہونے اور ٹکٹیں بک ہونے کے بعد کینسل ہونے کی اتنی کہانیاں ہیں کہ کوئی ان کی واپسی کی باتوں پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہے

ساری مسلم لیگ ن یقین دلوانے کی کوشش کر رہی ہے کہ نوازشریف اپنے وطن واپس آئیں گے لیکن اگر قوم نہیں مان رہی تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے حوالے سے اب باتیں شروع ہو گئی ہیں جنہیں قاسم کے ابو خودکش بمبار بنانا چاہتے تھے کہ وہ حملہ کر دیں لیکن وہ بڑے سیانے آدمی ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مفاہمت کروانے، درمیانی راستہ نکالنے کی بھی کوشش کرتے رہے اور اگر قاسم کے ابا سمجھتے ہیں کہ صدر مملکت ان کے لیے بیکار ہو گئے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ اداروں کے نزدیک ان سے بات کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں آج بھی اگر کوئی معقول آدمی موجود ہے تو وہ عارف علوی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عارف علوی سے اس لیے غصہ ہیں کیونکہ محمد علی درانی انہیں جیل میں جا کر ملے ہیں اور تجویز دی ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو تحریک انصاف کا چیئرمین بنا دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پھر اپنی بہن علیمہ خان کو کہا کہ یہ پیغام دیں کہ وہ خوش نہیں ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ تحریک انصاف میں ڈاکٹر عارف علوی کی پارٹی میں حیثیت صفر ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی کا کوئی کارکن اب ان کو لائیک اور ری ٹویٹ بھی نہیں کرے گا بلکہ نوٹ کر لیں کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ان کے سبسکرائبرز بھی کم ہونے والے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عارف علوی کو پارٹی چیئرمین بنانے کی تجویز پر غصے میں ہیں۔
 
This Zulfiqar Rahat reportedly is Intel agencies tout. Who told him about this fictitious news item??
Just an organized deception campaign by noonies and intelligence agencies.
 
View attachment 7266

اگر قاسم کے ابا سمجھتے ہیں کہ صدر مملکت ان کے لیے بیکار ہو گئے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں: سینئر صحافی

سینئر صحافی وتجزیہ کار ذوالفقار راحت نے نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے ماضی کی پلیٹس کم زیادہ ہونے اور ٹکٹیں بک ہونے کے بعد کینسل ہونے کی اتنی کہانیاں ہیں کہ کوئی ان کی واپسی کی باتوں پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہے

ساری مسلم لیگ ن یقین دلوانے کی کوشش کر رہی ہے کہ نوازشریف اپنے وطن واپس آئیں گے لیکن اگر قوم نہیں مان رہی تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے حوالے سے اب باتیں شروع ہو گئی ہیں جنہیں قاسم کے ابو خودکش بمبار بنانا چاہتے تھے کہ وہ حملہ کر دیں لیکن وہ بڑے سیانے آدمی ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مفاہمت کروانے، درمیانی راستہ نکالنے کی بھی کوشش کرتے رہے اور اگر قاسم کے ابا سمجھتے ہیں کہ صدر مملکت ان کے لیے بیکار ہو گئے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ اداروں کے نزدیک ان سے بات کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں آج بھی اگر کوئی معقول آدمی موجود ہے تو وہ عارف علوی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عارف علوی سے اس لیے غصہ ہیں کیونکہ محمد علی درانی انہیں جیل میں جا کر ملے ہیں اور تجویز دی ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو تحریک انصاف کا چیئرمین بنا دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پھر اپنی بہن علیمہ خان کو کہا کہ یہ پیغام دیں کہ وہ خوش نہیں ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ تحریک انصاف میں ڈاکٹر عارف علوی کی پارٹی میں حیثیت صفر ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی کا کوئی کارکن اب ان کو لائیک اور ری ٹویٹ بھی نہیں کرے گا بلکہ نوٹ کر لیں کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ان کے سبسکرائبرز بھی کم ہونے والے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عارف علوی کو پارٹی چیئرمین بنانے کی تجویز پر غصے میں ہیں۔
ان صحافیوں کے اپنے گھر والے ان کا یقین نہیں کرتے. عوام کیا کرے گی؟​