- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ساری سہولتیں عدلیہ نے دے رکھی ہیں اور ساری سہولت کاری عدلیہ کررہی ہے لیکن عدالتوں کو نظر نہیں آرہا بانی پی ٹی آئی ملک کی سالمیت کے ساتھ کیا کررہے ہیں لہٰذا عدلیہ کو 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال پر نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دشمن کے ایجنڈے پر گامزن ہے، احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کامنہ بولتاثبوت ہے، یہ دوبارہ 9مئی برپا کرنا چاہتے ہیں۔**
انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام پاورز کو وفاق پر استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی والوں نے کبھی دہشتگردی کی مذمت نہیں کی، ڈاکٹراسرار،حکیم سعید نے کہاتھابانی پی ٹی آئی اسلام دشمنوں کےایجنٹ ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں ہزاروں دہشتگرد لا کر بسائے، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی تباہی کا سامان مہیا کیا، پی ٹی آئی دشمن کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشارپھیلانے سے باز نہیں آرہی، احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کامنہ بولتاثبوت ہے، یہ لوگ ریاست کوبلیک میل کرکےبانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتےہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ان کی سوچ ہےکہ بانی پی ٹی آئی نہیں توکچھ بھی نہیں، جیل میں بیٹھاایک شخص ملک کےخلاف سازشیں کررہاہے، یہ دوبارہ 9مئی برپا کرنا چاہتے ہیں، یہ جماعت ملکی مفاد کو نہیں،ذاتی مفاد کو دیکھتی ہے، 15اکتوبرکووفاق پریلغارکرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹاجائے گا۔
شنگھائی اجلاس کے موقع پر احتجاج کرنیوالا دستور اور پاکستان کا دشمن ہے، ایمل ولی
علاوہ ازیں اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج کرنیوالا دستور اور پاکستان کا دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سے گزارش ہے ان کے خلاف وہی کارروائی کریں جو خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی ایم کے خلاف کی۔ انکا کہنا تھا آئینی عدالت کا قیام ہمارا پرانا مطالبہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام صرف پختونخوا کیا جائے۔۔
تحریک انصاف جتھوں اورانتشارکی سیاست سے ملکی مفادات پرحملہ کررہی ہے، شیری رحمان
اس سے قبل نائب صدرپیپلزپارٹی شیری رحمان کا پی ٹی آئی کی 15اکتوبرکے احتجاج کی کال پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ہے کہ تحریک انصاف جتھوں اورانتشارکی سیاست سے ملکی مفادات پرحملہ کررہی ہے، غیرملکی اعلی سطحی وفود اورعالمی میڈیا کی موجودگی میں اسلام آباد میں تماشہ لگانا قابل مذمت ہے۔
نائب صدرپیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبرکوڈی چوک پراحتجاج کی کال پرکئی سوالات اٹھتے ہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دن ڈی چوک پراحتجاج سے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟ تحریک انصاف جتھوں اورانتشارکی سیاست سے ملکی مفادات پرحملہ کررہی ہے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ ملک کی کوئی بھی ذمہ دارسیاسی جماعت عالمی کانفرس کےدن احتجاج کی کال نہیں دیتی، تحریک انصاف عالمی دنیا کونہایت ہی منفی پیغام دی رہی ہے، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں کوئی بھی غیر ملکی وفد نہ آئے؟ ریڈ لائین کوئی شخص اوراس کی ذاتی سیاست نہیں ملک اور ملکی مفادات ہونے چاہئے۔
Source
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/fGRMYpG/khawaja.jpg
Last edited by a moderator:





