Advertisement

عدالت کا عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنیکا حکم


چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات، اے کلاس سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات کی اجازت دے دی

چیف جسٹس عامر فاروق نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلا تک رسائی نہیں دی جارہی، حکم نامہ

وکلاء کی چیئرمین پی ٹی آئی تک رسائی کی درخواست قابل فہم ہے، حکم نامہ

اٹک جیل حکام قانون اور جیل قوانین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء تک رسائی فراہم کریں، حکم نامہ

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہر رجسٹرار آفس کی اعتراضات ختم کیے جاتے ہیں، حکم نامہ

چیئرمین پی ٹی آئی کی اس درخواست کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، حکم نامہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے جیل میں 3 وکلا شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور نعیم حیدر پنجھوتھا کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
​
 
Advertisement
Advertisement