عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 90ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کیلئے ملک بھر میں پولنگ اسکیم کی سمری جاری کردی ہے جس کے مطابق عام انتخابات میں کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں سے25ہزار 320 پولنگ اسٹیشنز مردوں جبکہ23 ہزار950 پولنگ اسٹیشنز خواتین کیلئے مختص ہوں گے۔
سمری کے مطابق ملک بھر میں 41ہزار 405 پولنگ اسٹیشنز ایسے ہیں جو مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ ہیں، انتخابات کیلئے ملک بھر میں 2 لاکھ76ہزار402 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے جن میں سےمردوں کیلئے1 لاکھ47ہزار560 جبکہ خواتین کیلئے1 لاکھ27ہزار842 پولنگ بوتھ مختص کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 50ہزار944 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے مردوں کیلئے14ہزار556جبکہ خواتین کیلئے14ہزار36 اور22ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ49ہزار434 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
سندھ میں مردوں کیلئے4ہزار439 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خواتین کیلئے4ہزار308 اور مشترکہ10ہزار259 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں قائم پولنگ بوتھ کی تعداد65ہزار5 ہیں۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں 15ہزار697 پولنگ اسٹیشنز اور47ہزار81 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد5ہزار28 ہے جبکہ14ہزار 882 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12fokjisisttatuiin.png
Advertisement





