Advertisement

عام انتخابات کیلئے تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین غلطیوں کا انکشاف

sangh11231.jpg


عام انتخابات کیلئے نادرا کی جانب سے تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی جانب سے تیار کردہ عام انتخابات میں ووٹرز کی انتخابی فہرستوں میں سنگین قسم کی غلطیاں سامنے آئی ہیں، کچھ اضلاع میں مردوخواتین ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیاں دیکھی گئی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری کردہ فہرستوں میں سے 4 اضلاع کی فہرستیں ایسی ہیں جن میں مردوں کی انتخابی فہرستوں میں خواتین جبکہ خواتین کی انتخابی فہرستوں میں مردوں کے نام شامل کردیئے گئے ہیں،یہ اضلاع کوئٹہ، ٹنڈو اللہ یار، شمالی وزیرستان اور اورکزئی کے ہیں جہاں کی انتخابی فہرستوں کے الیکٹورل رول میں خواتین ووٹرز کو مردوں جبکہ مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں شامل کیا گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X

کوئٹہ اور اورکزئی کے اضلاع میں مرد ووٹرز کو خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کیا گیا ہے،اگر انتخابی فہرستوں کی تصحیح نا کی گئی تو مردووٹرز کو خواتین ووٹرز کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنا ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے نادرا کی اس غلطی کی نشاندہی ہونے کے بعد نادراکو انتخابی فہرستوں کو درست کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں غلط اندراج سے ووٹرز کو انتخابی عمل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا۔
 

پانچ سال سے یہ الیکشن کمیشن کمپنی اور نواز چور کا آلہ کار بن کر بڑی تندہی سے دن رات صرف ایک کام میں جُٹا ہوا ہے کہ تحریک انصاف کو نت نئے طریقوں سے کیسے نقصان پہنچانا ہے اور اسے کیسے ختم کرنا ہے . جس آئینی ادارے کی یہ حالت ہو تو اسکے پاس اپنے اصل فرائض کی انجام دہی کے لیے وقت کہاں؟؟؟ الیکشن کمشنر اور ممبران اور اسکے دیگر مرکزی اور صوبائی دفاتر کے ملازمین کی تنخواہوں اور پرکس اینڈ پریویلجذ کا سالانہ بجٹ ڈیڑھ سے دو ارب روپیہ ہے . کام ایک ٹکے کا نہیں اور خرچہ اتنا . انکو تو کوڑے پڑنے چاہئیں
​