عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر مقابلوں کے تمام نتائج کا اعلان ہوچکا ہے، جس میں بظاہر عاصم منیر کے مقابلے عمران خان کا پلڑا بھاری رہا,قومی اسمبلی حلقہ این اے 99 فیصل آباد میں میں عمران خان نے عاصم منیر سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
اس حلقے سے آزاد امیدوار عمر فاروق نے ایک لاکھ 20 ہزار 686 ووٹ لے کر جیت حاصل کی لیکن یہاں سے کھڑے امیدوار عمران خان نے 15 ہزار 96 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ عاصم منیر 2 ہزار 809 ووٹ لے کر دسویں نمبر پر آئے ہیں۔
عاصم منیر جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں اور عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا ہے, بانی پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہیں اور ان کا 8 فروری کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق بھی ختم ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سے ان کا انتخابی نشان بلّا بھی چھن چکا ہے، جس کے بعد اپ پی ٹی آئی کے تمام امیدوار مختلف انتخابی نشانوں کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
سال 2018 کے الیکشن میں یہ حلقہ این اے 105 تھا اور یہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار رضا نصر اللہ کامیاب ہوئے تھے جب کہ مسلم لیگ ن کے محمد فاروق بہت کم مارجن سے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ محمد فاروق اس مرتبہ پھر حلقے سے امیدوار ہیں۔یہ وہی محمد فاروق ہیں جن کا ٹکٹ کے معاملے پر اپنے بیٹے سے جھگڑا پارٹی اجلاس میں سامنے آیا تھا اور نواز شریف نے باپ بیٹے کی صلح کرا دی تھی۔
عام انتخابات 2024ء کے حلقہ این اے 64 میں دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا,ریٹرننگ آفیسر نے فارم 45 کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے تمام امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو صبح 9 بجے آفس بلا لیا,حلقہ این اے 64 کے 359 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی گنتی ہو گی، آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی نے ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔
8 فروری 2024ء کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک کو کامیاب قرار دیا گیا تھا,الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے 1 لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کئے تھے,ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 64 کا فارم 47 جاری کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asim1h111i.jpg
Advertisement





