- Joined
- Jun 3, 2018
- Posts
- 41
- Reaction score
- 333
- Points
- 53
پیپلزپارٹی کے ایک دوست کے مطابق شہلارضا کا عاطف میاں سے متعلق ٹویٹ پیپلزپارٹی نے ہی خود کروایا تھا اور خود ہی اسکی مذمت کی اور کروائی اور خود ہی ڈیلیٹ کروایا اور شہلا رضا سے معافی منگوائی۔مقصد اس ٹویٹ کا صرف یہ تھا کہ عوام کو اور مولویوں کو بتانا تھا کہ تحریک انصاف نے ایک قادیانی کو حکومت میں عہدہ دیدیا ہے۔ ورنہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہونا تھا کہ عاطف میاں ایک قادیانی ہے۔
دو تین دن تک خاموشی تھی ۔ پہلے جبران ناصر نے ٹویٹ کرکے بتانے کی کوشش کی کہہ عاطف میاں ایک قادیانی ہے پھر شہلارضا کا ٹویٹ آیا تو لوگوں کو زیادہ معلوم پڑا۔ کئی لبرلز اور صحافیوں نے ان ٹویٹس کو قوٹ کرکے مذمت کی اور یہ مذمت زیادہ تر پلاننگ کا حصہ تھی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی ایسی ہی اکنامک ایڈوائزری کونسلز بنائی ہوں گی لیکن کسی کو نہیں پتہ اس میں کون کون تھا۔
دیکھا جائے تو عاطف میاں کے دشمن ان کے اپنی ہی ہم خیال اور لبرلز نکلے جنہوں نے عوام اور مولویوں کو بتادیا کہ یہ ایک قادیانی ہے ورنہ لوگ تو بھول چکے تھے۔ ایک لسٹ میں عاطف میاں لکھا تھا تو کس نے نوٹس لینا تھا کہ یہ عاطف میاں کون ہے اور کہاں سے ہے۔ یہ تو بھلا ہو جبران ناصر اور شہلارضا جیسے لوگوں کا جنہوں نے عوام کو بتایا ۔
پیپلزپارٹی نے جذبات بھڑکانے کیلئے شہلا رضا سے ٹویٹ کرواکر چالاکی کی لیکن تحریک انصاف نے عاطف میاں کو ہٹاکر عقلمندی کی جس دن ہٹایا اس دن جمعہ تھا۔ صبح کا وقت تھا جمعہ سے پہلے ہٹادیا ورنہ جمعہ کے وقت مولوی صاحبان اتنا لوگوں کے جذبات بھڑکاتے کہ آدھی عوام حکومت کے خلاف ہوجاتی۔ جمعہ کے بعد ہٹاتے تو بے فائدہ تھا کیونکہ عوام بھڑک چکی ہوتی اس وقت تک۔ ایک جمعہ کا خطبہ مجھے سننے کا اتفاق ہوا جس میں مولوی صاحب عاطف میاں کو ہٹانے پر عمران خان کا شکریہ ادا کررہے تھے اور اسکو دعا دے رہے تھے یہ مولوی صاحب مولانا خادم رضوی کی ہی کیٹگری کے ہیں لیکن انکے جذبات ٹھنڈے ہوگئے عمران خان کے بروقت فیصلے سے ورنہ انہوں نے جوش خطابت میں ایسی آگ لگانا تھی کہ ہر کوئی بھڑک اٹھتا۔
عاطف میاں کے ہٹانے پر بطور احتجاج اور عاطف میاں سے اظہار یکجہتی کے طور پر دو مزید ارکان عاصم خواجہ اور عمران رسول مستعفی ہوگئے لیکن یہ نقصان بہت چھوٹا ہے اس نقصان کے مقابلے میں جو آنیوالے دنوں میں عمران خان حکومت کو لپیٹ میں لے لیتا۔ دونوں ارکان ملک کی بجائے عاطف میاں کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اسکا انہیں مغربی حلقوں میں فائدہ ہو۔





