طالبان نے اپنے ایک اہم کمانڈر مولوی محمد ولی حقانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ مولوی حقانی اپنے دس ساتھیوں سمیت صوبہ ننگرہار کے ضلع کوٹ میں مارے گئے ۔ ضلع کوٹ دولۃ اسلامیہ خراسان کا مضبوط گڑھ سمھجا جاتا ہے ۔ تاہم طالبان نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ مولوی محمد ولی حقانی پر حملہ کس نے کیا ۔
کابل: افغان طالبان نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں گروپ کے سینئر رہنما مولوی محمد ولی حقانی کی 10 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں کمانڈر سمیت 26 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں گروپ کے سینئر رہنما مولوی محمد ولی حقانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، طالبان کی طرف سے جاری آن لائن بیان میں کہا گیا ہے کہ مولوی حقانی ضلع کوٹ میں شدید جھڑپ میں 10 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوئے، مولوی حقانی نے جنگجوؤں کی قیادت کرنے ضلع کوٹ گئے تھے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مولوی حقانی کے قافلے پر گھات لگا کر کس نے حملہ کیا، ضلع کوٹ داعش کا مضبوط گڑھ بتایا جاتا ہے۔افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میںکمانڈر سمیت 26 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان فورسز کی مختلف علاقوں میں زمین اور فضائی کارروائیوں میں شدت پسند مارے گئے۔ صوبہ ہرات کے ضلع شنداند میں 12شدت پسند ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔ 6 جنگجو صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی میں مارے گئے۔صوبہ ارزگان کے ضلع چارچینو میں بھی6 جنگجو ہلاک ہوئے۔
افغان فورسز نے آپریشن کے دوران دانڈے غوری اور دانڈے شہاب الدین میں طالبان کمانڈر کے گھر سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا جبکہ عسکریت پسندوں کی7 پناہ گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔کپیسا صوبے کے ضلع نجرب میں طالبان کمانڈر روحانی مارا گیا جبکہ اسکے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔ادھر ہلمند میں بم دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زاک نے بتایا واقعہ ضلع خان ایشن میں پیش آیا۔ قندھار صوبہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے2شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔فریاب صوبہ میں نامعلوم افراد نے زنا کاری کے الزام میں جوان جوڑے کو قتل کردیا، واقعہ ضلع خواجہ صاحب پوش کے علاقے یانگی قلعہ میں پیش آیا۔
جناب اکسرے کا زمانہ گزر چکا ہے . لوگوں کے خون کی حرارت سے اندازہ لگا کر ہزاروں فٹ سے بم پھینکا جاتا ہے اور نیچے مرنے والے سب انسانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے . اور طالبان بھی بوہت ڈھیڈ ہیں ٢٠٠١ میں بھی پانچ ہزار تھے ١٠ سالہ جنگ میں شکست کھا کر کبھی دس تو کبھی پندرہ ہزار ہو جاتے ہیں ختم ہونے کا نام نہیں لیتے. ویسے اب تو صاحب بہادر بھی سو سال تک یہاں رہنے کو ہے خطرہ پتا نہیں کس بات ہے ان لبرلز کو ....

اس خبر کو طالبان نے اپنے میڈیا پر جاری کیا ہے ۔ کسی ایک حقانی کی موت طالبان کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے ۔ طالبان کا حدف ہمیشہ سے کابل کا تخت تھا اور اسی لئے وہ سرکار اور داعش دونوں سے لڑ رہے ہیں

جناب اکسرے کا زمانہ گزر چکا ہے . لوگوں کے خون کی حرارت سے اندازہ لگا کر ہزاروں فٹ سے بم پھینکا جاتا ہے اور نیچے مرنے والے سب انسانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے . ....
شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
بصد احترام آپ جو طرز عمل بيان کر رہے ہيں وہ امريکی پاليسی نہيں بلکہ دہشت گرد گروہوں کا اختيار کردہ اور پسنديدہ طريقہ کار ہے جو دانستہ اور جانتے بوجھتے زيادہ سے زيادہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کرنے کی کوشش کرتے ہيں اور پھر اپنی "عظيم کاميابيوں" پر اس دعوی کے ساتھ اتراتے ہيں کہ يہ ردعمل اور انتقامی کاروائياں اس مبينہ ناانصافی کے بدلے ميں کی جا رہی ہيں جس کا وہ اپنے تئيں شکار ہيں۔
وہ بے رحم قاتل اور دہشت گرد جو ايک حکمت عملی کے تحت دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں اور عام لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہيں درحقيقت وہ آپ کی مذمت کے مستحق ہيں۔ کسی بھی تنازعے ميں بے گناہ جانوں کا زياں ايک سانحہ ہے اور يقینی طور پر اس پر دکھ کا اظہار کيا جانا چاہيے۔ امريکی فوج معصوم شہريوں کی حفاظت کو يقينی بنانے کے ليے ہر ممکن احتياط کرتی ہے اور لڑائ کے قواعد و ضوابط کی بھی پاسداری کرتی ہے۔
ميں نے يہ بات بارہا کہی ہے کہ عام شہريوں کی ہلاکت سے امريکی، نيٹو اور پاکستانی افواج کو کوئ فائدہ حاصل نہيں ہوتا ہے۔ دوسری جانب دہشت گردوں کی تمام تر حکمت عملی کا محور ہی يہ ہوتا ہے کہ زيادہ سے زيادہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کيا جاۓ۔ چاہے سلالہ کا حادثہ ہو يا ايسے ہی دوسرے المناک واقعات جہاں امريکی اقدامات معصوم شہريوں کی ہلاکت کا سبب بنے ہوں، ہم نے ہميشہ نا صرف يہ کہ اپنی ذمہ داری قبول کی ہے بلکہ واقعے پر اظہار افسوس کے ساتھ ساتھ مستقبل ميں ايسے واقعات کی روک تھام کے ليے ہر ممکن عملی اقدامات بھی اٹھاۓ ہيں۔ دوسری جانب کيا آپ نے کبھی بھی دہشت گرد تنظيموں کی جانب سے کبھی بھی کوئ ايسا بيان ديکھا ہے جس ميں انھوں نے اپنی خود ساختہ مقدس جدوجہد کے نام پر لاتعداد بے گناہ جانوں کے زياں پر اظہار افسوس کيا ہو؟
امريکی حکومت اور عسکری قيادت پاکستان اور افغانستان ميں اپنے ہمعصروں کے ساتھ مل کر ہر سطح پر کام کر رہی ہے تا کہ صرف اس خطے ميں ہی نہيں بلکہ دنيا بھر ميں پاکستانی اور افغانی شہريوں کے ساتھ ساتھ عام انسانوں کو ان دہشت گرد گروہوں کی خون ريز کاروائيوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ