Advertisement

طارق بشیر چیمہ کے حلقے سے پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے رہنما عتاب کا شکار

bahh1i1h1.jpg

تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا جرم ٹھہرا، تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے رہنماؤں کو گرفتارکرلیا گیا۔۔ ایک رہنما کا ڈیری فارم مسمار

تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ کے حلقے یزمان سے جن شخصیات نے شیر افضل مروت کے ہمراہ کچھ روز پہلے پریس کانفرنس کی تھی ،ان میں سے کچھ لوگوں کو رات پولیس نے اٹھا لیا ہے. جن کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X

شاہد شبیر وڑائچ کے گھر پر رات 12 بجے چھاپہ مارا گیا جس میں انہیں گرفتار کر لیا گیا اور ممتاز احمد چٹھہ کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔

آفتاب احمد گھمن کے گھر پر اور عنایت حسین گھمن کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر پر نہ ملے اور ان کے ڈیری فارم کو مسمار کردیا گیا۔
Loading X post…
Open original post on X

واضح رہے کہ شاہد شبیر وڑائچ اور طاہر شبیر وڑائچ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور سابق چئیرمین یوسی رہ چکے ہیں۔
 
بشیر چیمہ کی بدمعاشیوں کیوجہ سے اسلامیہ یونیورسٹی کا بڑا کردار اس کا بیٹا چور اور یزیدیت کے پیروکاروں کی ملی بھگت کیوجہ سے پس پردہ چلا گیا اور بکاؤ میڈیا بھی اغوا ہونے کے ڈر سے خاموش ہو گیا
 
بشیر چیمہ کی بدمعاشیوں کیوجہ سے اسلامیہ یونیورسٹی کا بڑا کردار اس کا بیٹا چور اور یزیدیت کے پیروکاروں کی ملی بھگت کیوجہ سے پس پردہ چلا گیا اور بکاؤ میڈیا بھی اغوا ہونے کے ڈر سے خاموش ہو گیا
Bootown key taqat kay bal bootay per badmashi kar raha ya ******.